منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی اداکارہ عرشی خان کوجسم پرپاک بھارت پرچم بنانابھاری پڑ گیا،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2017 |

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ایک مقامی عدالت نے متنازع ریئلٹی ٹی وی شو ’بگ باس 11‘ کی کانٹیسٹر اور اسکینڈل کوئین کہلائی جانے والی اداکارہ عرشی خان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر کی مقامی عدالت نے گزشتہ تین ماہ سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر اداکارہ کو گرفتار کرنے کا وارنٹ جاری کیا۔عدالت نے پولیس کوحکم دیا کہ وہ بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس 11‘ کے

اسٹوڈیو میں داخل ہوکر اداکارہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے۔خیال رہے کہ عرشی خان پر اپنے جسم پرپاکستان اور بھارت کے قومی پرچم بناکر معاشرے میں فساد پھیلانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے۔ان کے خلاف یہی کیس گزشتہ ایک سال سے جاری ہے، عرشی خان کی گرفتاری کے وارنٹ دوسری مرتبہ جاری ہوئے ہیں۔گزشتہ برس عرشی خان کی ایسی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ مختصرلباس میں تھیں، جب کہ ان کے جسم پر پاکستان اور بھارت کے قومی پرچم بنے ہوئے تھے۔عرشی خان افغان نڑاد بھارتی ماڈل و اداکارہ ہیں، انہوں نے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ تعلقات کا دعویٰ بھی کیا تھا۔جالندھر کے مجسٹریٹ نے عرشی خان کو گرفتار کرکے جلد سے جلد عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ پولیس بگ باس کے اسٹوڈیو میں داخل ہوکر اداکارہ کو گرفتار کرکے پیش کرے۔دوسری جانب عرشی خان کے میڈیا مینیجر فلینڈ ریمنڈیوس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اسی مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے اسٹے آرڈر حاصل کر رکھا ہے۔فلینڈ ریمنڈیوس کا کہنا تھا کہ عرشی خان نے 15 جنوری 2018 تک اسٹے آرڈر لے رکھا ہے، اس لیے پولیس انہیں گرفتار نہیں کرسکتی۔میڈیا مینیجر کے مطابق اگرچہ جالندھر کی عدالت کے حکم کو غیر قانونی نہیں سمجھا جاسکتا، تاہم پولیس اداکارہ کے خلاف 15 جنوری تک کوئی ایکشن نہیں لے سکتی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…