منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

’’ چھپن چھپائی ‘‘ فلم بینوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر لے گی ،احسن خان ،نیلم منیر پر امید

datetime 15  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی)اداکار احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ ہماری فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ فلم بینوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر لے گی ، فلم کی تشہیری مہم کے لئے ہم خصوصی طور پر لاہور آئے ہیں اور یہاں جس قدر محبت کا اظہار کیا گیا ہے اس کو فراموش نہیں کر سکتے ۔

اداکارہ نیلم منیر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل میں ٹی وی ڈراموں تک محدود تھی اور بطور فلمی ہیروئن ’’ چھپن چھپائی‘‘ میری پہلی کاوش ہے جس پر ہدایتکار محسن علی نے بھرپور محنت کی ہے ، مجھے قوی یقین ہے کہ ہماری فلم سپر ہٹ ثابت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں احسن خان نے میرے مد مقابل ہیرو کا رول ادا کیا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی سے مجھے کام کرنے میں زیادہ مشکلات پیش نہیں آئیں۔

دوسری جانب احسن خان نے کہا کہ فلم چھپن چھپائی اس سال کی ریلیز ہونے والی آخری پاکستانی فلم ہے جس کی کامیابی کے بعد فلمسازی کے رحجان میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھارت سے بھی فلموں کی پیشکش ہو چکی ہے مگر میری اولین ترجیح پاکستان فلم انڈسٹری ہے اور اسکی بہتری کے لئے میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…