بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

شاہد کپور نے فلم ’کبڈی‘ سے ہریتھک روشن کی چھٹی کرادی

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے فلم ’کبڈی‘ سے ہریتھک روشن کی چھٹی کرادی۔ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ میں جاندار اداکاری کی وجہ سے شاہد کپور پر قسمت کی دیوی ایسا مہربان ہوئی کہ انہیں مسلسل فلموں کی آفرز مل رہی ہیں

جب کہ اب انہوں نے فلم ’کبڈی‘ سے ہریتھک روشن کی چھٹی کرادیاور یہی نہیں بلکہ انہوں نے ہریتھک سے ایشیا کے پرکشش مرد ہونے کا اعزاز بھی چھین لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا نے اپنی نئی فلم ’کبڈی‘ کے لیے بالی ووڈ کے پرکشش اداکار ہریتھک روشن کو فائنل کیا تھا مگر وہ دیگر پروجیکٹس کے باعث وقت نہیں نکال پارہے جس کی بنا پر ان کی جگہ اب شاہد کپور کو کاسٹ کیے جانے کا قوی امکان ہے،

اس سلسلے میں شاہد کپور نے راکیش اوم پرکاش سے اْن کے آفس میںایک ملاقات بھی کی اور اب کہا یہ جارہا ہے کہ اس فلم میں شاہد کپور ہی مرکزی کردار ادا کریں گے۔دوسری جانب شاہد کپور نے 50 خوبصورت ترین ایشیائی مردوں کے مقابلے میں بھی ریتھک روشن کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی، شاہد کپور پہلی بار یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرکے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…