منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایشوریہ رائے کی ایک ہم شکل لڑکی ایران سے سامنے آگئی

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) یوں تو دنیا بھر میں ہر شخص کا کسی نہ کسی کونے میں ہم شکل مل ہی جاتا ہے لیکن کسی مشہور ہستی کا ہم شکل ہونا کسی کو بھی راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا سکتا ہے۔ ایشوریہ رائے بچن 1994 میں مس ورلڈ رہ چکی ہیں جبکہ انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرکے بھی خوب نام کمایا ہے،

اب وہ 44 سال کی ہوچکی ہیں لیکن ان کے حسن کا سحر مداحوں کے دلوں پر آج بھی برقرار ہے۔ ایشوریہ رائے کی ایک ہم شکل لڑکی ایران سے سامنے آئی ہے جو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں مقیم ہے اور ماڈلنگ کے شعبے سے تعلق رکھتی ہے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق ’ماہ لگا جابری ‘ نامی یہ لڑکی سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کی ہو بہو ہم شکل ہے ، اس لڑکی کی خاص بات ایشوریہ رائے کی ہم شکل ہونے کے علاوہ اس کا

حسن بھی ہے جو اسے دیگر لڑکیوں سے منفرد بناتا ہے۔ماہ لگا کیلیفورنیا میں ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ان کی شہرت کا یہ عالم ہے کہ انہیں انسٹا گرام پر 2 ملین سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔ماہ لگا جابری کا کہنا ہے کہ وہ انگریزی کے علاوہ فارسی زبان میں بھی مہارت رکھتی ہیں، انہیں سب سے زیادہ خوشی اس بات پر ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والی تمام مشکلات کا ہنس کر مقابلہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…