ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کوہلی اور انوشکا شرما کو اٹلی میں شادی کرنے کا مشورہ کس نے دیا؟

datetime 13  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی ( این این آئی)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کو اپنے ملک کی بجائے اٹلی میں شادی کا مشورہ معروف فلمساز و ہدایتکار ادتیہ چوپڑا نے دیا ۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے

کہ دونوں کو بیرون ملک شادی کا مشورہ بھارت میں شادی کی تقریب میں ہونے والی ممکنہ بھگدڑاور بدانتظامی کے علاوہ پاپا رازی فوٹوگرافرز کی جانب سے بیجا مداخلت کے پیش نظر دیا گیا تھا جو ہر مشہور تقریب میں بنا بلائے پہنچ جاتے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شادی کی تقریب کو خفیہ اور پرسکون رکھنے کی خواہش انوشکا شرما کی بھی تھی جو اس قسم کی ہلڑ بازیوں سے خود کو دور ہی رکھتی ہیں۔ شادی کی تقریب میں ادتیہ چوپڑا اور رانی مکھرجی کو بھی خاص طور پر مدعو کیا گیا تھا لیکن دونوں نے اپنی بیٹی کی دیکھ بھال کے پیش نظر شرکت سے معذرت کرلی۔انوشکا شرما کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کے سلسلے میں دوستوں اور خاندان کے لوگوں کیلئے دو استقبالیہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ایک تقریب 21 دسمبر کو دہلی اور دوسری 26 دسمبر کو ممبئی میں منعقد ہوگی۔شادی کی تقاریب کے بعد نوبیاہتا جوڑا ہنی مون منانے کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہوجائے گا اور وہاں سے واپسی کے بعد انوشکا شرما ممبئی میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…