بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

انوشکا شرما اور کوہلی کے مجموعی اثاثے کتنے ہیں،بھارتی میڈیا تفصیلات سامنے لے آیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی جوڑی ارب پتی بن گئی جن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریبا 6 ارب بھارتی روپے سے زائد ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما رواں ہفتے شادی کے بندھن میں بندھے اور دونوں ہی اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ایک طرف جہاں ویرات کوہلی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی کرکٹرز میں شامل ہیں، وہیں انوشکا

بھی پیچھے نہیں اور وہ ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 5 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتی ہیں۔نوبیاہتا جوڑے کے ذاتی اثاثوں سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں جنہوں نے بڑے بڑے ارب پتیوں کو بھی گھما کر رکھ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریبا 600 کروڑ (6 ارب بھارتی روپے) ہے جس سے ان کا شمار ارب پتیوں میں ہوتا ہے۔ویرات کوہلی ایک ون ڈے کی فیس 6 لاکھ بھارتی روپے جبکہ ٹیسٹ میچ کی فیس 15 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں اور اسی طرح آئی پی ایل کے ایک سیزن سے وہ 14 کروڑ بھارتی روپے کما لیتے ہیں۔بھارتی کرکٹر کو اشتہارات اور دیگر اثاثوں سے بھی 42 کروڑ بھارتی روپے سالانہ حاصل ہوتے ہیں جب کہ ان کی 18 کروڑ بھارتی روپے کی انویسمنٹ بھی موجود ہے۔ویرات لگژری گاڑیوں کے بھی شوقین ہیں اور ان کے پاس 6 لگژری گاڑیاں موجود ہیں جن کی مالیت 9 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ویرات نے اس سب کے علاوہ جرمنی کے اسپورٹس برانڈ پوما سے بھی 8 سال کے لیے 110 کروڑ بھارتی روپے کی بڑی ڈیل کر رکھی ہے اور وہ سالانہ 120 کروڑ بھارتی روپے کی کمائی بھی کرتے ہیں۔بھارتی کپتان دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کرکٹرز

میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے کل اثاثوں کی مالیت 390 کروڑ بھارتی روپے ہے جب کہ وہ 28 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس بھی ادا کرچکے ہیں۔اسی طرح ان کی دلہنیا انوشکا شرما بھی کسی سے کم نہیں ہیں جو اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں۔انوشکا جہاں ایک فلم میں اداکاری کے لیے کم از کم 5 سے 8 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتی ہیں، وہیں اشتہارات سے بھی 4 کروڑ بھارتی روپے کماتی ہیں۔اداکارہ فلم پروڈکشن ہاس اور دیگر کاروبار میں 36 کروڑ بھارتی روپے کی انویسمنٹ کرچکی ہیں جس سے بھی انہیں آمدنی حاصل ہوتی ہے۔اداکارہ کو بھی لگژری گاڑیاں رکھنے کا شوق ہے اور ان کے پاس 4 لگژری گاڑیاں ہیں جن کی مالیت 5 بھارتی کروڑ ہے جب کہ ہر سال اداکارہ کی آمدنی میں 18 فیصد اضافہ ہور ہا ہے، اس وقت انوشکا کے اثاثوں کی مالیت تقریبا 220 کروڑ بھارتی روپے ہے۔اس طرح نوبیاہتا جوڑے کے اثاثوں کی کل مالیت 600 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے اور اسے ارب پتی جوڑی کہا جاسکتا ہے، ساتھ ہی 2 سالوں میں ان کے اثاثوں کی مالیت تقریبا 10 ارب یعنی (1000) کروڑ بھارتی روپے ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…