ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

فلم’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کے نام کے ذومعنی نکلنے پر لکھنے سے انکار کردیاتھا،فلم نگارجاوید اختر

datetime 13  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارت کے مشہور شاعر، مصنف اور فلم نگار جاوید اختر نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں اپنے لکھے گئے گانوں اور فلموں کی وجہ شہرت رکھتے ہیں ، اگر بات بالی ووڈ کی فلموں کی جائے تو انہوں نے بے شمار سپر ہٹ فلمیں لکھیں لیکن انہوں نے فلم’’ کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ لکھنے سے انکار کردیا تھا اور اب انہوں نے وہ وجہ بھی بتا دی۔

بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں جاوید اختر نے 1998 میں بننے والی بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی مشہور فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ نہ لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’ میں سمجھتا ہوں کہ اس فلم کے نام کے ذو معنی یعنی ایک سے زائد مطلب نکل رہے تھے اور اسی وجہ سے میں نے اس کا اسکرپٹ نہیں لکھا۔

جاوید اختر نے انکشاف کیا کہ میں ’کل ہو نہ ہو‘ کے لیے شاہ رخ خان کا شکر گزار ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس سفر کا حصہ رہا کیوں کہ میں نے اس کے ایک گیت میں وہ الفاظ شامل کیے جو مزید بہتر کرنے کی غرض سے مسترد کرچکا تھا لیکن سننے والوں نے اسے پذیرائی بخشی جو ’ کچھ تو ہوا ہے، کچھ ہوگیا ہے، کے نام سے مشہور ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…