منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

والدہ کے بلوں کی ادائیگی کیلئے اداکاری کا شعبہ اپنایا، انجلینا جولی

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

نیویارک (آن لائن)ہولی وڈ سپر اسٹار انجیلینا جولی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کے بلوں کی ادائیگی میں مدد کیلئے اداکاری کا شعبہ اپنایا تھا۔ایک انٹرویو میں 42 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اداکاری کے شعبہ میں آگئیں اور اپنے کیریئر میں کامیابی کا مزہ چکھنے کے باوجود کیمرے کے سامنے آرام محسوس نہیں ہوا۔انجیلینا جولی نے کہا کہ ایک اداکارہ بننے کیلئے جو کچھ ہوناچاہئے

مجھ میں اس سے بہت کچھ میری فطرت میں نہیں ہے، مجھے خوشی ہے کہ میں اداکارہ بن سکتی تھی، میں بہت خوش قسمت ہوں لیکن مجھے ادراک ہے کہ یہ میری والدہ کیلئے کتنی اہمیت رکھتا تھا۔اداکاری میرے لئے ایک ملازمت تھی اور میں اپنی والدہ کے بلوں کی ادائیگی کیلئے ان کی مدد کرنا چاہتی تھی۔یہ ایک تخلیقی کام تھا،جس میں آپ مختلف زمانے ،تاریخ ، لوگوں کو،اپنی ذات کے مختلف پہلووں کو جان سکتے ہیں ،اور مختلف ہنر سیکھ سیکھتے ہیں۔

اس لئے ایک شخصیت کے طورپر افزائش اور سیکھنے کیلئے بہت شاندار کام ہے،لیکن آپ ان لوگوں میں سے نہیں ہوتے ہیں۔دی میلیفیشیئنٹ کی اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ہولی وڈ میں ان پر ایسا وقت بھی آیا جب انہیں شہرت کے دباؤ سے مقابلہ کرنا پڑا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو وہ زندگی میں سامنے آنے والی آزمائشوں کیلئے ناتجربہ کار تھیں۔

انجیلینا نے کہا کہ آپ نوجوان ہیں اور آپ نہیں جانتے کہ آپ کیا ہیں، آپ کے چہرے کے سامنے مائکروفون آجاتا ہے،اور آپ محض 17،18سال کے ہیں اور لوگ آپ سے آپ کی رائے پوچھ رہے ہیں جو کہ ابھی تک ہے ہی نہیں۔اداکارہ نے 90کی دہائی کے اواخر کویاد کیا،جب انہوں نے فلموں کو چھوڑ کر نیویارک یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…