منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پرکشش خواتین میں شامل ہونے پر ماہرہ خان کا منفرد انداز میں شکریہ

datetime 10  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیا کی پرکشش خواتین میں اپنا نام شامل ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن منفرد اندز میں۔تین روز قبل برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے ایشیا کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی تھی جس میں بالی ووڈ کی نامور اداکاراؤں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون اورعالیہ بھٹ کے ساتھ پاکستان کی خوبرو اداکارہ

ماہرہ خان کا نام بھی شامل تھا۔ ماہرہ خان نے فہرست میں بھارتی فلم انڈسٹری کی حسین اداکاراؤں ایشوریا رائے، کترینہ کیف اورانوشکا شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش خواتین میں اپنا نام شامل ہونے پر بے انتہا خوش ہیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر انہیں ووٹ کرنے والے تمام افراد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مجھے بہت اچھا محسوس ہورہا ہے میرا نام اس فہرست میں تیسری بار شامل ہواہے۔ میرے لیے خوبصورت اور پرکشش ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ قدرت کی جانب سے دئیے جانے والے رنگ پر اطمینان کا اظہار کریں۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر اورویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک فوٹوشوٹ کے دوران نہایت خوبصورت نظرآرہی ہیں جب کہ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اس ویڈیو کو آخر تک دیکھیں۔برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کیایڈیٹر اسجد نظیر نے پرکشش خواتین میں ماہرہ خان کا نام شامل کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ماہرہ خان پاکستان میں نوجوان اور ماں بننے کے باوجود کام کرنے والی خواتین کی طاقت اور بین الاقوامی ممالک میں پاکستان کی پہچان بن چکی ہیں۔ ماہرہ خان اندرونی اور بیرونی خوبصورتی کا بہترین امتزاج ہیں‘۔واضح رہے کہ اس فہرست میں پریانکا چوپڑا نے پہلی، بھارتی ماڈل نیاشرما نے دوسری، دپیکا پڈوکون نے تیسری اور عالیہ بھٹ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…