منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

بالی ووڈ میں جگہ بنانے کیلئے مجھے کیسے مشورے دئیے گئے ،معروف بھارتی اداکارہ نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بے باک اداکارہ ریچا چڈا نے خبروں میں خوب جگہ سمیٹی ہے‘اداکارہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کرتوت کرنے والوں کے نام سامنے آجائیں گے بھونچال آجائے‘ بھارتی سماج میں مظلوم کا تماشہ دیکھنا ایک رواج بن چکا ہے- رومانٹک کامیڈین فلم ’فقرے رٹرنز‘ کو تو 8 دسمبر کو ریلیز کردیا گیا، جس نے پہلی ہی دن اچھا آغاز کرکے دیگر فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

تاہم ریچا چڈا نے اپنی اسی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں میڈیا سے کی گئی گفتگو کے دوران خبروں میں خوب جگہ سمیٹی۔ریچا چڈا کا شمار بھی بولی وڈ کی ایسی بے باک اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جو کسی بھی معاملے پر کھل کر بات کرتیں ہیں، خصوصی طور پر ریچا چڈا بھی خواتین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بات کرتی رہتی ہیں۔اگرچہ اداکارہ اس سے قبل بھی بھارت کی فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک سے متعلق باتیں کر چکی ہیں، تاہم اس بار انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لیے اہم مشورے دیے گئے۔بھارتی ویب سائٹ فرسٹ پوسٹ ہندی کے مطابق ریچا چڈا نے انکشاف کیا کہ انہیں فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تجویز دی گئی کہ وہ ایک اداکار کے ساتھ تعلقات بڑھائیں تاکہ انہیں انڈسٹری میں جگہ بنانے میں مدد ملے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر بولی وڈ میں ایسے کرتوت کرنے والوں کے نام لینے والے افراد سامنے آجائیں تو انڈسٹری میں بھونچال آجائے گا، اور ایسا کرنے پر انڈسٹری کے بہت سارے لوگ اپنے کام اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے-اداکارہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارتی سماج میں مظلوم کا تماشہ دیکھنا ایک رواج بن چکا ہے، اور انہیں نہیں لگتا کہ یہاں اتنی جلد تبدیلی آنے والی ہے۔ریچا چڈا نے کہا کہ اگر بولی وڈ میں بھی لوگوں کو تحفظ دیا جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو بہت سارے غلط لوگوں کے نام سامنے آ سکتے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…