بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

1995 میں باکس آفس پر کامیابیوں کی جھنڈے گاڑنے والی بلاک بسٹر فلم جمانجی ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار

datetime 9  دسمبر‬‮  2017 |

لاس اینجلس (این این آئی)1995 میں باکس آفس پر کامیابیوں کی جھنڈے گاڑنے والی بلاک بسٹر فلم جمانجی ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیارہوگئی اسی سلسلے میں جمانجی کے سیکوئل جمانجی ویلکم ٹو جنگل کا لندن میں رنگا رنگ پریمیر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر دھوم مچا دی۔فلمی ستارے جب ریڈ کارپٹ پر پہنچے توایسے لگا جیسے ستاروں کی نگری زمین پر اتر آئی ہو ٗ ان کا مداحوں نے پر جوش استقبال کیا

اور تصاویر بنائیں۔ہدایتکار جیک کیسڈن کی یہ سنسنی خیز فلم جمانجی فلم کا ریمیک نہیں بلکہ 22سال قبل جہاں خطرناک جمانجی گیم بورڈ رکا تھا وہیں سے اس فلم میں کہانی آگے بڑھے گی۔فلم کی کہانی کے مطابق ہائی اسکول اسٹوڈنٹس کوایک گھر کے 20منٹ سے قدیم ویڈیو گیم بورڈ ملتا ہے جسے کھیلنے کی کوشش انہیں خطرناک جنگل میں پہنچا دیتی ہے جہاں سے انوکھے ایڈونچر کا آغاز ہو جاتاہے۔ٹیڈ فیلڈ، ڈیوین جانسن اورمائیک ویبر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ڈیوین جانسن نبھا رہے ہیں

جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیون ہارٹ، جیک بلیک ٗنک جونز اورکیرن گیلن سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔کولمبیا پکچرز کی تیار کردہ یہ ایڈونچر تھرلرفلم رواں سال سونی انٹرٹینمنٹ کے تحت 22دسمبر کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے کیلئے پیش کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم جمانجی نے نہ صرف باکس آفس پر کھڑکی توڑ کامیابی سمیٹی بلکہ آج بھی جمانجی کے مرکزی کردار ایلن یعنی آنجہانی رابن ولیمز پرستاروں کے ذہنوں میں نقش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…