اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

17سال پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ باشعور ہوں ،نادیہ خان

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ 17سال پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ باشعور ہوں۔ایک انٹرویو میں نادیہ خان نے بتایا کہ میں سترہ سال کے طویل وقفے کے بعد ٹی وی پر واپسی کررہی ہوں ٗاس عرصے کے دوران میں زیادہ باشعور ہوچکی ہوں۔

انہوںنے کہا کہ اب آپ وہ پرانی مارننگ شو والی نادیہ کو نہیں دیکھ سکیں گے۔اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ماہم کو اپنے شوہر سے اتنی زیادہ محبت ہے کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہوتی ہے کہ اس کا کس طرح استحصال کیا جارہا ہے۔نادیہ خان کے مطابق اس ڈراما سیریل میں جسمانی تشدد کو نہیں دکھایا گیا بلکہ اس میں اس بات پر توجہ دی گئی ہے کہ کس طرح شوہر جذباتی طور پر خواتین کا استحصال کرتے ہیں اور انہیں

عجیب و غریب کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فہیم برنی اس ڈرامے کی ہدایات خود دے رہے ہیں ورنہ عام طور پر ان کے پاس ڈائریکٹرز کی ٹیم اس کام کیلئے ہوتی ہے ٗیہی وجہ ہے کہ میں اس میں کام کی پیشکش مسترد نہیں کرسکی۔وہ لوگوں کے ذہنوں میں موجود اپنی شخصیت کے تاثر کو بدلنا چاہتی ہیں اور وہ اس موقع کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا جب آپ واپس آتے ہیں، تو یہ ضروری ہوتا ہے کہ کچھ ایسا کیا جائے جو پہلے نہ کیا ہو، اس سے آپ کے کام کی اہمیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…