بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

شاہد آفریدی اور زرین خان کی جوڑی نے دھوم مچادی

datetime 8  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی) پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی اور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے ایک ساتھ اشتہار میں کام کیا ہے جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کرکٹ کے میدانوں پر راج کرنے والے شاہد آفریدی کی بہت بڑی مداح ہیں اور شاہد آفریدی کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کئی بار کرچکی ہیں۔

اکتوبر میں دبئی میں ٹی 10 کرکٹ میلے کی فرنچائز ٹیموں کی لانچنگ تقریب کے دوران انہوں نے شاہد آفریدی کے لیے سب کے سامنے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شروع سے ہی شاہد آفریدی کی بہت بڑی مداح ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پختون فرنچائز کو سپورٹ کررہی ہیں۔حال ہی میں ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں شاہد آفریدی اور زرین خان نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ زرین خان سرخ رنگ کی اسپورٹس کار

ڈرائیو کررہی ہیں اور اسی دوران بائیک پر سوار ایک شخص تیزی سے ان سے آگے نکل جاتا ہے۔ دونوں کا ٹاکرا ایک فلنگ اسٹیشن پر ہوتا ہے جہاں زرین خان کو پتہ چلتا ہے کہ وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ شاہد آفریدی ہیں۔ ویڈیو میں زرین کہتی ہیں کہ ’انہیں پختون ہونے پر فخر ہے‘۔ ٹی 10 لیگ انتظامیہ نے یہ ویڈیو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی ٹی 10 لیگ کی پختون فرنچائز کے کپتان جب کہ زرین خان اس لیگ کی ایمبسیڈر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…