منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی سینما کی دوبارہ بحالی کی وجہ جاوید شیخ ہیں

datetime 7  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ 63 سال کی عمر میں بھی فلموں میں اتنے ہی شاندار انداز میں فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس قدر وہ اپنے کیریئر کے آغاز میں کر رہے تھے۔وہ ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے صرف پاکستان میں ہی نہیں، بلکہ دنیا بھر میں اپنی کامیابی سے شہرت حاصل کی۔حالیہ کچھ سال میں وہ پاکستان میں بننے والی ہر فلم کی کاسٹ کا حصہ رہے، جبکہ اب بھی ہر ہدایت کار انہیں اپنی فلم کا

حصہ بنانے کی خواہش کرتا ہے۔اگر 90ء کی دہائی میں کسی فلم کو کامیاب بنانا ہوتا تھا، تو اس میں جاوید شیخ کو کاسٹ کرلیا جاتا اور آج بھی ہر کامیاب ترین فلم میں جاوید شیخ کا اہم کردار ضرور ہوتا ہے۔جاوید شیخ گذشتہ چار سال سے اب تک 12 پاکستانی فلموں کا حصہ بن چکے ہیں، جن میں کچھ ریلیز ہوگئی ہیں جبکہ کچھ بہت جلد ریلیز ہونے والی ہیں۔یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ پاکستانی سینما کی دوبارہ بحالی کی ایک اہم وجہ جاوید شیخ بھی ہوسکتے ہیں۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…