جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانیوں کی مہمان نوازی پوری دنیا میں مشہور ہے، صنم بخاری

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) نارویجن ماڈل صنم بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی تو پوری دنیا میں مشہورہے جب کہ یہاں جو اک بار چلا آتا ہے پھروہ باربار آئے بنا نہیں رہ پاتا۔صنم بخاری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگردیکھا جائے تو پاکستان یاترا کرنے والا چاہے مغربی ممالک سے ہوں یا مشرق سے، وہ دوبارہ یہاں

آنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ وہ چاہے مختصردورے پرپاکستان آئیں مگراپنی تمام عمر پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی مثال دیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی شہر، گاؤں اور دیہات میں چلے جائیں وہاں پرمہمانوں کوبہت عزت دی جاتی ہے۔ لذیز پکوانوں سے تواضح ہوتی ہے اورپھراپنے علاقے کی عکاسی کرتے تحائف بھی دیے جاتے ہیں جن کو لوگ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ماڈل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران بھارت سے تعلق رکھنے والے بہت سے معروف فنکارنصیرالدین شاہ، شتروگھن سنہا، دلیرسنگھ مہدی، ہنس راج ہنس، ہدایتکار مہیش بھٹ ، پوجا بھٹ، اداکارراج ببر، شردکپور، رتنا پھاٹک شاہ ، نادرہ ببراورمیکا سنگھ سمیت دیگرپاکستان کی متعدد باریاترا کرچکے ہیں، جبکہ بہت سے فنکار پاکستانی فلموں، ڈراموں میں کام کرچکے ہیں اورمستقبل میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔صنم بخاری نے کہا کہ اگر دنیا کے بیشتر ممالک کے فنکاروں کو بھی پاکستانی فلموں اور دیگر پروجیکٹس کا حصہ بنایا جائے تومجھے لگتا ہے کہ پاکستانیوں کے خلوص، چاہت کا اثرانھیں یہاں کام کرنے پرمجبورکرے گا تاہم اس طرح سے بھی پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھرمیں متعارف کروایا جاسکتا ہے ھب جی اس سلسلہ میں دیرکرنے کے بجائے پاکستانی سفارت خانوں کی مدد سے فوری ایکشن لینا چاہیے۔ یہ ایک بہترین راستہ ہے، جس سے پاکستانی ثقافت دنیا بھرتک پہنچ پائے گی اور دوسرے ممالک سے تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…