منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

دپیکا کے بعد ہندو انتہا پسند راکھی ساونت کے پیچھے پڑ گئے، منہ کالا کرنے کی دھمکی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اداکارہ راکھی ساونت کو ’’پدماوتی‘‘ کی حمایت پر منہ کالا کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’پدماوتی‘‘ کی تیاری اور اس کی تشہیر میں کروڑوں روپے لگے ہیں اور اسے یکم دسمبر کو ریلیز کیا جانا تھا۔ لیکن اس کی کہانی پر ہندو انتہا پسندوں کے بڑھتے دباؤ کے بعد فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر نے ’’پدماوتی‘‘ کی ریلیز فی الحال منسوخ کردی ہے لیکن اس معاملے

پر تنازعات بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ایک جانب فلم کے حوالے سے تنازعات اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ کچھ دن پہلے ایک ہندو انتہا پسند تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ اگر فلم ’’پدماوتی‘‘ ریلیز ہوئی تو دپیکا کی ناک کاٹ دی جائے گی۔ دوسری جانب اداکاروں اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہر سطح پر اس فلم کی بھر پور حمایت کی جارہی ہے۔ فلم کی حمایت کرنے والوں میں سلمان خان اور کرن جوہر جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔فلم کی حمایت کے لئے بالی ووڈ کی ان اہم شخصیات کی دیکھا دیکھی راکھی ساونت نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کردی جس میں انہوں نے ’’پدماوتی‘‘ کی حمایت میں بھاشن دے ڈالا، ان کا کہنا تھا کہ وہ ’’پدماوتی‘‘ کی ریلیز کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی نے ایک اچھی فلم بنائی ہے جس میں دپیکا پڈوکون نے اچھا کام کیا ہے اور شاہد کپور بھی بہت خوبصورت نظر آرہے ہیں، اس لیے وہ لوگوں سے اپیل کرتی ہیں کہ بھارت کے اندر اور بیرون ملک لوگوں کو اس کی حمایت کرنی چاہیے۔راکھی کی ویڈیو کیا جاری ہوئی ان کی مشکلیں بڑھ گئیں، جس تنظیم نے دپیکا کی ناک کاٹنے کا اعلان کیا تھا اب اسی تنظیم نے راکھی کا منہ کالا کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…