منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی سرگزشت واپس لے لی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی متنازع سرگزشت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ انھوں نے جن خواتین سے اپنے رشتے کی تفصیلات بیان کی ہیں وہ ان کی اجازت کے بغیر شامل کی گئی ہیں۔’’این آرڈینری لائف‘‘ نامی ان کی سرگزشت 16

اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکار نے اپنی ساتھی اداکارہ نہاریکا سنگھ کے علاوہ کئی خواتین کے ساتھ اپنے تعلقات کو تفصیل سے بیان کیا تھا۔نہاریکا سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے جو کچھ لکھا اس کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں اور میری مرضی لینے کا تو سوال ہی نہیں ہے۔نوازالدین صدیقی نے سوشل میڈیا پر معافی مانگی ہے۔سوشل میڈیا اکائونٹ پر ان کا کہنا تھا کہ میں ہر اس شخص سے معافی مانگتا ہوں جن کے جذبات ہماری یاد داشت این آرڈینری لائف کی بدنظمی سے مجروح ہوئے ہیں۔ اس کا مجھے افسوس ہے اور اس لیے میں نے اپنی کتاب واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے کتاب میں مذکور ایک دوسری خاتون کی شکایت کے بعد معافی مانگی جنھیں نوازالدین نے اپنی ’’پہلی گرل فرینڈ‘‘کہا ہے۔ خاتون نے فیس بک پر ’’غیر معمولی جھوٹ‘‘ کا الزام لگایا تھا۔43 سالہ اداکار نے لکھا کہ اس خاتون نے ان سے اس لیے رشتہ توڑ لیا کہ اس وقت جب دونوں ساتھ تھے تو وہ فلموں میں جدوجہد کر رہے تھے۔نوازالدین صدیقی کا بالی وڈ کے گنے چنے باصلاحیت اداکاروں میں شمار ہوتا ہے۔ انھوں نے گینگز آف واسع پور،کک،تلاش،لنچ باکس جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…