محب وطن ہوں‘بھارتی فلم میں کام ایک فنکار کی حیثیت سے کیا‘اداکارہ صبا قمر

24  اکتوبر‬‮  2017

کراچی (این این آئی) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ محب وطن ہوں، پاکستانی ڈراموں نے شناخت اور دنیا میں مقبولیت دی، بھارتی فلم میں کام ایک فنکار کی حیثیت سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فلم ہندی میڈیم نے 100 کروڑ کا بزنس کر کے ایک ریکارڈ بنایا جبکہ فواد خان کی پہلی بھارتی فلم خوبصورت نے 45 کروڑ کا بزنس کیا تھا،

اسکی فلم کو خوب اہمیت دی جاتی ہے جبکہ ہمیں کچھ سمجھا ہی نہیں جا رہا لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں، اب بھی پہلی ترجیح پاکستانی ڈرامے اور فلمیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار صبا قمر نے گزشتہ شب ایکسپو سنٹر میں کیو ایچ سٹائل ایوارڈ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا فنکار کو کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے کئی روپ اختیار کرنے پڑتے ہیں۔

تقریب میں انہوں نے ماہرہ خان کی بہت خوبصورتی کیساتھ پیروڈی بھی پیش کی۔ مذکورہ ایوارڈ تقریب میں صبا قمر کے علاوہ احسن خان، ماورا حسین ، عائشہ عمر و دیگر فنکاروں کی ڈانس پرفارمنس کو بھی پسند کیا گیا بعدازاں فیشن، بیوٹی، شوبز، سپورٹس اور سماجی خدمات کے حوالے سے فنکاروں اور کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیئے گئے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…