منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پرکشش اور جاذب نظردکھائی دینےکیلئےمعروف بھارتی اداکارائیں کیا کام کرتی ہیں، حیران کن انکشاف

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) پردہ اسکرین پر حسین اور خوبصورت نظر آنے والی اداکارائیں خود پر کشش رکھنے کے لیے کافی محنت کرتی ہیں۔اپنی خوبصورتی کے ذریعے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اداکاراؤں میں نوعمر اداکاراؤں کے ساتھ عمر رسیدہ اداکارائیں بھی شامل ہیں لیکن اپنی خوبصورتی اور متناسب جسم کے باعث انہوں نے اپنے سے کہیں کم عمر اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اداکارہ شلپا شیٹھی ، بپاشا باسو اور ملائکہ اروڑا خان

وغیرہ اس کی بہترین مثال ہیں۔ یہ اداکارائیں عمر رسیدہ ہونے کے باوجود خود کو جوان رکھنے کے لیے کتنی محنت کرتی ہیں آئیے دیکھتے ہیں۔عام طور پر برصغیر کی خواتین 40 سال عمر ہونے کے بعد ازخود بوڑھی بن جاتی ہیں اور تمام کاموں سے ہاتھ پیچھے کھینچ لیتی ہیں لیکن بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور ارباز خان کی سابقہ بیوی ملائکہ اروڑا44 سال کی ہونے کے باوجود آج بھی کسی نوجوان اداکارہ سے کم دکھائی نہیں دیتیں، ملائکہ اروڑا خود کو جوان رکھنے کے لیے جم میں کئی کئی گھنٹے روزانہ ورزش کرتی ہیں اور یہی ان کی خوبصورتی کا راز ہے۔نامور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ ان کی عمر نے بڑھنا بند کردیا ہے تو غلط نہ ہوگا، شلپا شیٹھی 42 سال کی ہوچکی ہیں اورا ن کا ایک بیٹا بھی ہے تاہم وہ آج بھی کسی نوجوان اداکارہ کو خوبصورتی میں مات دے سکتی ہیں ، شلپا شیٹھی بھی سدا جوان نظر آنے کے لیے کئی گھنٹے ورک آؤٹ کرتی ہیں۔بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور خان کا وزن گزشتہ برس تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد کافی بڑھ گیا تھا۔ تاہم بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کے لیے کرینہ کپور دن رات محنت کررہی ہیں اور اپنے مقصد میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوچکی ہیں، کرینہ کا وزن گزشتہ برس دسمبر کے مقابلے میں کافی حد تک کم ہوچکا ہیاور انہوں نے ا پنی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔

اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا وزن ابتدا میں اتنا زیادہ تھا کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ وہ فلموں میں بطورہیروئن آسکتی ہیں لیکن سوناکشی نے اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی کرکے تمام لوگوں کے منہ بند کردئیے۔

سوناکشی متناسب جسم اور خوبصورت نظر آنے کے لیے اب بھی ورزش کرتی ہیں۔بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، کترینہ کیف خود کو خوبصورت رکھنے کے لیے کئی کئی گھنٹے ورزش کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…