جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

سلمان خان پرزبیر خان نے مقدمہ درج کرا دیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے خلاف ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 11 میں شامل زبیر خان نے مقدمہ درج کرادیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کا متنازعہ ترین شو بگ باس کا ہر سیزن اپنے ساتھ کچھ نئی اور متنازعہ کہانیاں لے کر آتا ہے، بگ باس میں شرکت کرنے والے تمام لوگ گھر پراپنا قبضہ آخر تک جمائے رکھنے کے لیے لڑائیاں اور جھگڑا کرنے کا کوئی موقع نہیں

چھوڑتے۔بگ باس سیزن 11 میں شرکت کرنے والے بھارتی ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے مبینہ داماد زبیر خان نے گھر والوں پر اپنا سکہ جمانے کے لیے نہ صرف ان کے ساتھ لڑائی جھگڑے کیے بلکہ نازیبا زبان بھی استعمال کی، جس پر شو کے میزبان سلمان خان نے انہیں خوب جھاڑ پلائی۔ جس کی وجہ سے زبیر خان کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ اسپتال پہنچ گئے، بہر حال زبیر خان سب سے کم ووٹ حاصل کرکے گھر سے باہر ہوچکے ہیں اور گھر سے بے گھر ہوتے ہی انہوں نے سب سے پہلا کام سلمان خان پر مقدمہ درج کرنے کا کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زبیر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی کے لوناوالا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان نے انہیں دھمکایاہے کہ وہ انہیں انڈسٹری میں کام کرنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے، اس کے علاوہ سلمان خان نے کہا ہے کہ جب میں گھر سے باہر نکلا تو وہ مجھے اپنا پالتو کتا بنادیں گے۔زبیرخان کی جانب سے دائر کی جانے والی ایف آئی آر پر سلمان خان کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ زبیرخان کا دعویٰ ہے کہ وہ انڈرورلڈ دان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکرکا داماد ہے، تاہم بھارتی میڈیا نے حسینہ پارکر کے خاندان کے حوالے سے کہا ہے کہ زبیرخان کا داؤد ابراہیم یا حسینہ پارکرکے خاندان سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…