بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد پاکستانی فلم ’ساون‘ کا مقابلہ 91 فلموں سے ہوگا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017 |

نیویارک (این این آئی)فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد پاکستانی فلم ’ساون‘ کا مقابلہ 91 فلموں سے ہوگا۔ساون‘ کا مقابلہ پاکستانی نژاد برطانوی فلم ساز کی برطانوی اردو فلم ’مائی پیور لینڈ‘ اور بولی وڈ کی ہندی فلم ’نیوٹن‘ سمیت امریکی، جرمنی، روسی، فلپائنی، چینی، جاپانی، بنگلہ دیشی، ایرانی و افغانستانی فلموں سمیت دنیا کے

مختلف ممالک کی 91 فلموں سے مقابلہ ہوگا۔آسکر ایوارڈ کی غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کیلئے دنیا کے تمام براعظموں کے 91 ممالک نے اپنی فلموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔غیر ملکی زبان کی کیٹیگری میں افغانستان کی جانب سے ’اے لیٹر ٹو دی پریزیڈنٹ‘، ایران کی جانب سے ’بریتھ‘، عراق کی جانب سے ’ریسیبا‘، ترکی کی جانب سے ’آئلا‘، شام کی جانب ’لٹل گاندھی‘ اور بنگلہ

دیش کی جانب سے ’دی کیگ‘ کو نامزد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 90 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے جیتنے والی فلم کے نام کا اعلان آئندہ برس 18 جنوری کو کیا جائے گا، 91 میں سے کسی ایک فلم کو غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے منتخب کیا جائے گا۔کامیاب فلموں کو 4 مارچ 2018 کو ہونے والے آسکر ایوارڈ میلے میں پرائز سے نوازا جائے گا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…