بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

معروف بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا نے کس نامورکشمیری بزنس مین سے شادی کر لی؟تصاویر لنک میں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماٹنڈکر 90کی دہائی میں تیزی سے ابھر کر سامنے آئیں اور اپنی جاندار اداکاری اور رقص سے فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام بنا لیا، ارمیلا کی خوبصورتی ، جاندار

اداکاری اور رقص میں خصوصی مہارت نے انہیں جلد ہی صف اول کی ہیروئنوں میں لا کھڑا کیا۔ ارمیلا نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان اور دنیا بھر میں اردو ہندی جاننے والے افراد میں یکساں مقبول ہیں۔ 90کی دہائی کے اختتام پر اپنے کیئرئیر کے عروج پر پہنچ چکی تھیںاور پھر اچانک ارمیلا نے شوبز کی سرگرمیوں سے آہستہ آہستہ کنارہ کشی اختیار کرنا شروع کر دی اور اب وہ شوبز کی سرگرمیوں سے خود کو دور ہی رکھتی ہیں۔ ارمیلا نے حال ہی میں ایک ماڈل اور کشمیری بزنس مین محسن اختر سے شادی کی ہے ۔ ارمیلا اور محسن اختر کی شادی کی تقریب میں صرف ان کے دوست اور خاندان کے چند لوگ موجود تھے، ارمیلا نے شوبز شخصیات کو اپنی شادی میں مدعو نہیں کیا تھا۔دونوں کی پہلی ملاقات دسمبر 2014ء میں ایک ڈیزائینر مانیش ملہوترا کی بھتیجی کی شادی میںہوئی اور آہستہ آہستہ کرتے دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے اور زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کر لیا۔ ارمیلا نے اپنے ماڈل اور کشمیری بزنس مین شوہر محسن اختر میر کے ساتھ چند خوشگوار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

 

 

 

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…