منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے کا شکار،گاڑی بری طرح تباہ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں جبکہ ان کی گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن ایک میٹنگ میں شرکت کے لیے ممبئی کے علاقے باندرہ جارہی تھیں کہ اچانک ان کی کارکا دوسری کارسے تصادم ہوگیا۔حادثے میں اداکارہ کو کسی قسم کی کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم ان کی گاڑی بری طرح متاثرہوگئی۔دریں اثنا بالی ووڈ اداکار

ٹائیگرشروف نے اپنی گرل فرینڈ کی خاطر والدین اور گھر چھوڑ کرہلچل مچادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگرشروف اپنی گرل فرینڈ ڈیشا پٹانی کے ساتھ الگ گھر میں رہنے کیلئے اپنے والدین اور ان کے گھر کو چھوڑ دیا ہے ،جب اس حوالے سے جیکی شروف سے پوچھا گیا تو انہوں نے ردعمل میں کہا کہ ٹائیگر ابھی بچہ ہے ،مجھے نہیں لگتا کہ وہ الگ گھر میں رہنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کا بیٹا ان سے الگ رہنا چاہتا ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں، ہر شخص اپنا جیون ساتھی خود تلاش کرتا ہے اور شادی کرنے کے بعد اس کیساتھ ایک الگ اور خوشگوار زندگی گزارنے کا خواہشمند ہوتا ہے، اگر میرا بیٹا بھی ایسا کرنا چاہتا ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں دریں اثنابالی ووڈ میں 2006میں بننے والی کامیڈی فلم ‘گول مال کی چوتھی فلم گول مال اگین کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ۔’میں نے تجھ کو دیکھا نامی اس گانے کوسکریتی ککراور نیرج شریدھارکی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول کمار نے ترتیب دیئے ہیں۔روہٹ شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور، کنال کیمو، شریاس تلپاڈی سمیت بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو اور شوخ

وچنچل پرینیتی چوپڑا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جانی لیور، مکیش تیواری، سنجے مشرا، نیل نیتن مکیش شامل ہیں۔واضح رہے روہت شیٹی اور سنگیتا آہر کی پروڈیوس کردہ بالی ووڈ کامیڈی ڈرامہ فلم ‘گول مال اگین رواں ماہ 20اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…