بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سیف علی خان کو بیٹی سارہ کی فکر پڑ گئی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)سیف علی خان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سارہ علی خان نے اداکاری کا میدان تو چن لیا ہے لیکن انہیں فکر اس بات کی ہے کہ وہ ناکامی کا سامنا کس طرح کرے گی۔سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان معروف ہدایت کار ابھیشیک کپور کی فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کررہی ہیں، فلم میں ان کے مد مقابل سشانت سنگھ راجپوت ہوں گے۔ اپنے

فنی سفر کے آغاز پر سارہ تو بہت پرجوش ہیں لیکن ان کے والد سیف علی خان بہت فکر مند ہیں اور بالآخر اس حوالے سے خدشات ان کی زبان پر بھی آگئے ہیں۔اپنے انٹرویو میں سیف علی خان نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کی بیٹی کسی بھی قسم کی سفارش یا مدد کے بغیر ہی بالی ووڈ کے ایک اچھے ہدایت کار کی فلم کے ذریعے فنی سفر کا آغاز کررہی ہے لیکن فلم نگری

باکس آفس کا کھیل ہے۔ جس کی وجہ سے اب اس بات کی فکر ہورہی ہے سارہ ناکامی کا سامنا کس طرح کرے گی۔واضح رہے کہ سیف علی خان بھی کئی برسوں سے بالی ووڈ کا حصہ ہونے کے باوجود وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے جو ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور اور سابق و موجودہ بیویوں امرتا سنگھ اور کرینہ کپور نے حاصل کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…