بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ روینہ ٹنڈ ن کی قابل اعتراض فلم ’’شب ‘‘ پر پابندی عائد

datetime 30  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی)بھارتی فلموں میں فحاشی و عریانی اپنی تمام حدوں کو چھوتی ہے ، فحش ترین کرداروں کے باوجود بھی بالی ووڈ فلمیں سینماؤں کی زینت بنتی ہیں جس پر بھارتی میڈیا مزے لے لے کر تبصرے کرتا ہے لیکن اب بھارتی سنسر بورڈ نے مشہور ہندوستانی اداکارہ روینہ ٹنڈن کو بڑا جھٹکا لگاتے ہوئے ان کی متنازعہ ترین فلم ’’شب ‘‘ کے کسی ایک آدھ سین کو کاٹنے کی بجائے

پوری فلم پر ہی پابندی عائد کر دی ہے۔بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’اینڈو ٹی وی ‘‘ کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کو انڈین سنسر بورڈ نے بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ان کی فلم ’’شب ‘‘ کے کئی سین کٹ کرنے کے بعد پوری فلم کو ہی ڈبوں میں بند کرتے ہوئے پابندی عائد کر دی ہے ،فلم میں روینہ ٹنڈن کو ایک 13سالہ لڑکے کے ساتھ عشق اور انتہائی قابل اعتراض رومانوی سین کرتے دکھایا گیا تھا ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارتی سنسر بورڈ نے اس فلم کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کئی ’’کٹ‘‘ لگائے تھے جبکہ کئی آڈیو کٹ لگا کر مشروط اجازت دی گئی تھی لیکن جب سنسر بورڈ کو کٹ لگی فلم دوبارہ سرٹیفکیٹ کے لئے پیش کی گئی تو کئی نازیبا سین کاٹنے کے بعد بھی سنسر بورڈ نے اسے سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔سنسر بورڈ کا کہنا ہے کہ فلم انتہائی قابل اعتراض ہے اور اس کو ٹی وی پر نشر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،روینہ ٹنڈن کی اس فلم میں ہم جنس پرستی اور شادی کے انتہائی نجی معاملات کو کھلے عام دکھایا گیا ہے جنہیں ٹی وی پر نہیں دکھایا جا سکتا۔سنسر بورڈ کے اس فیصلے کے بعد فلمساز انیراور دیگر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔فلم ’’شب ‘‘

میں روینہ ٹنڈن کے ساتھ ارپیتا چتر جی ،اشیش بشیت ،سمین فرنے ،گوروندا سمیت کئی اداکار شامل تھے ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…