جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اداکار ہ و ماڈل عائشہ عمر 22برس کی ہو گئیں

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر 22برس کی ہو گئیں ۔ 24ستمبر 1995ء کو پیدا ہونے والی اداکارہ نے اپنی 22ویں سالگرہ کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائی۔ عائشہ عمر نے بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور نجی ٹی وی چینل سے سیٹ کام ’’بلبلے ‘‘سے خوبصورت کا کردار ادا کر کے بھرپور شہرت حاصل کی ۔ عائشہ عمر ابھی تک دو فلموں میں بھی اداکاری کر چکی ہیں۔ادھر اداکارہ ریمااور شا ن کو

شوبز انڈسٹری میں آئے 27سال مکمل ہو گئے ۔ ریما نے 1990ء میں اداکارہ شان کے ساتھ ہدایتکا رجاوید فاضل کی فلم ’’ بلندی ‘‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔یہ اداکارہ شان کی بھی پہلی فلم تھی ۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد دونوں فلم انڈسٹری کے سپر سٹار اداکار بن گئے ۔اس کے بعد دونوں اداکاروں نے متعدد فلموں میں کام کیا ۔اتفاق سے فلم ’’ بلندی ‘‘ بھی جاوید فاضل مرحوم کی بطور ہدایتکار پہلی فلم تھی ۔ علاوہ ازیں نامور اداکارہ زارا اکبر پھوپھی بن گئیں ۔ زارا اکبر کے بھائی صفدر اکبر کی اہلیہ کے ہاں مقامی ہسپتال میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ زارا اکبر نے اپنے بھتیجے کا نام حسین عمر رکھا ہے ۔ زارا اکبر نے بتایا کہ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں ۔ ایک بار پھر پھوپھی بننے پر خوشی ہے ۔ محرم الحرام کے بعد بھتیجے کی پیدائش پر بھرپور خوشی مناؤں گی۔ادھراداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ شبانہ اعظمی میری پسندیدہ اداکارہ ہیں اورمیری خواہش ہے کہ میں بھی ان کی طرح کام کر کے اپنا مقام بناؤں ۔ خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کہ بھارت میں میری پہلی فلم ’’ موم ‘‘کے دوران سری دیو ی نے جس قدر محبت اور شفقت کا مظاہرہ کیا میں اسے زندگی بھر فراموش نہیں کر سکوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت اور پاکستان میں امن کی ایسی فضاء قائم ہونی چاہیے جس سے دونوں ممالک میں بسنے کروڑوں لوگ مفلسی کی زندگی سے نکل کر خوشحال مستقبل دیکھیں ۔جنگ سے کبھی بھی مسائل حل نہیں ہوتے اس لئے بھارت کو جارحانہ رویے اپنانے کی بجائے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے اور اس سے دونوں ممالک ہی پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…