جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کیا آپ جانتے ہیں معروف اداکار جیکی چن کا اصل نام کیا ہے اور وہ حقیقتاً کس ملک کے شہری ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی وڈ کے مشہوراداکار جیکی چن نے اپنے چاہنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکار جیکی چن نے اپنی زندگی کے کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آسٹریلوی شہری ہیں ان کی جائے پیدائش ہانگ کانگ ہے مگر ان کے بچپن کی یادیں آسٹریلیا کے شہر کینبرا سے جڑی ہیں جہاں جیکی چن کے والدین چارلس اور لی لی امریکی سفارتخانے میں ملازم تھے۔

جیکی چن نے بتایا کہ ان کا نام سٹیو ہے وہ جب پڑھائی کے دوران اے ٹی سی ڈکسن کالج میں پڑھتے تھے تو لوگ انہیں سٹیو کے نام سے پکارتے تھے اور کینبرا میں امریکی سفارتخانے میں انہیں لوگ پاؤ جبکہ سفارتخانے کے ڈرائیور نے ان کا نام جیک رکھا ہوا تھا جو بعد میں جیکی میں تبدیل ہو گیا۔ جیکی چن نے بتایا کہ ان کے والد سیکرٹ ایجنٹ تھے جنہوں نے کئی سال جاسوسی کا کام کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ ہانگ کانگ میں تھے تو وہاں سے انہوں نے کنگ فو اور ایروبکس کی ٹریننگ حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد وہ پھر آسٹریلیا واپس اپنے والدین کے پاس آ گئے۔ آسٹریلیا واپس آنے کے بعد اداکاری کے شعبے میں جانے کا فیصلہ کیا۔ انہی دنوں میں نے اپنا نام جیک سے جیکی میں بدلا۔ اداکاری کے میدان میں مجھے شروع میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا مگر جب گولڈن ہارویسٹ کمپنی میں کام کرنے کا موقع ملا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے۔انہوں نے کہا کہ کامیابی انہیں کئی ناکامیوں کے بعد ملی اس لئے وہ ناکامی میں کامیابی کو تلاش کرتے کرتے اس مقام تک پہنچے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…