منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بس بہت ہوگیا! ماہرہ خان کی رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر،علی ظفر اور مومنہ مستحسن کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نیویارک میں رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کی نیویارک میں آدھی رات کو سگریٹ پیتے ہوئے وائرل ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا ٗ سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ کو نامناسب لباس

پہننے اورسگریٹ پینے جیسی غیر اخلاقی حرکت کرنے پر انہیں نہ صرف شدید تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں تہذیب اور اخلاقیات کا درس دیتے ہوئے ملکی اقدار کا خیال رکھنے کا بھی لیکچر دیدیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید اور وائرل ہونے والی تصاویر پر ماہرہ یا رنبیر کا تو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم شوبز سے تعلق رکھنے والیدیگر فنکار ماہرہ کی حمایت میں میدان کود پڑے جن میں علی ظفر ، مومنہ مستحسن اور عثمان خالد بٹ شامل ہیں۔پاکستان شو بز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکاراور اداکار علی ظفر نے ماہرہ خان کی پرسنل زندگی پر تنقید کرنے والوں کے لیے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ماہرہ کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو کیا ہوگیا ہے؟کیا ہم سب میں احساس ختم ہوگیا ہے، ہر عورت کوزندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق حاصل ہے اگر اس سے کسی کو نقصان نہیں پنچ رہا جیسے ہم مرد گزارتے ہیں ٗہمیں کسی کے بارے میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔آفرین آفرین کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ماہرہ خان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہم ماہرہ خان کو تھوڑا وقت دے سکتے ہیں ،

ہم لوگ کیوں فوراً کسی کو بھی جج کرنا اور اس پر حملے کرنا شروع کردیتے ہیں ، وہ ماہرہ خان کی زندگی ہے اور وہ اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کرے یہ اس کا حق ہے۔حمزہ علی عباسی نے ماہرہ خان پر تنقید کرنیوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشہور شخصیات کی نجی زندگی کے بارے میں بات کرنا اور ان باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بدقسمتی سے شوبز کے بزنس کا حصہ ہے ہے، لہٰذا آپ سب ماہرہ خان کے لباس اور ان کی سگریٹ نوشی پر ضرور باتیں کریں

لیکن مہربانی کرکے ایک بات رکھیں ماہرہ کی کمر پر موجود نشان کی حقیقت صرف یہ ہے کہ یہ نشان جلد جل جانے کی صورت میں یاپھر ٹشوز کے کٹ جانے کے باعث پیدا ہوتا ہے، میں اور ماہرہ کئی بار اس نشان کو سرجری کے ذریعے نکلوانے کی بات کرچکے ہیں یہاں تک کہ میں نے اپنی ڈرماٹولوجسٹ بہن سے بھی اس بارے میں بات کی ہے ، اس لیے میری آپ سے گزارش ہے کہ کسی کی نجی زندگی کے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلانا بند کریں۔

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے جانے مانے اداکار عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر اپنی سگریٹ پیتے ہوئے تصویر شیئر کی اور طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’’بے حیا مرد اداکار سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پکڑے گئے،شرمناک مناظر‘‘کسی ایک پر نہیں آپ کے دوہرے معیار پر افسوس ہے۔پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی ماہرہ خان کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے آپ سگریٹ نہیں پی سکتے، باہر نہیں جاسکتے ٗاپنی مرضی کا لباس نہیں پہن سکتے

کیونکہ آپ مشہور ہیں ٗواہ یار حد ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ایک صارف نے معاشرے میں رائج دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی کام مرد کرے تو ٹھیک لیکن اگر ایک عورت کرے تو وہ بے حیا بن جاتی ہے۔ایک صارف نے مزاقاً ماہرہ کی روتے ہوئے ایک پرانی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ سگریٹ بند ہونے کی خبر پر ماہرہ کا ردعمل۔جبکہ ایک اور صارف نے ماہرہ اور رنبیر کے سگریٹ پینے کو بلیووہیل گیم سے جوڑتے ہوئے کہا کہ اس وقت یہ دونوں بلیو وہیل گیم کھیل رہے ہیں اور ٹاسک مکمل کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…