جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

اجے دیوگن اور ارشد وارثی کی بلاک بسٹر فلم سیریز ’گول مال‘ کی آنے والی چوتھی فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز

datetime 23  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اجے دیوگن اور ارشد وارثی کی بلاک بسٹر فلم سیریز ’گول مال‘ کی آنے والی چوتھی فلم کا پہلا ٹریلر بالآخر ریلیز کردیا گیا۔فلم کے ٹریلر میں سیریز کی پہلی تین فلموں کے نظارے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جبکہ اس بار گول مال کی ٹیم آپس میں لڑنے اور الجھنے کے بجائے جنات اور آتماؤں سے نمٹتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔ٹریلر میں اجے دیوگن کو پہلی فلموں کی طرح ادھر ادھر لہراتی رنگین کاروں کے اوپر ایکشن میں کھڑے ہوئے دکھایا گیا

ٗپہلی بار سیریز کا حصہ بننے والی پرینیتی چوپڑا کو بھی کار کے باہر گاڑی کے اوپر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ٹریلر میں فلم کی تمام مرکزی کاسٹ کو دکھا گیا ہے ٗ تبو بھی منفرد اسٹائل میں نظر آر ہی ہیں ٗ جو اجے دیوگن اور اس کی ٹیم کو یہ خبر سناتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں کہ ان کے گھر میں آتما اور جنات کا سایہ ہے۔فلم میں اجے دیوگن، تشار کپور، کنال کھیمو، ارشد وارثی، تبو اور جوہنی لیور سمیت پہلی سیریز کے دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔فلم کو رواں برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔اس فلم کی ہدایات بھی روہت شیٹھی نے دی ہیں جبکہ اسے دھلن مہتا نے پروڈیوس کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم 2006 میں گول مال ان لمیٹڈ فن کے نام سے آئی تھی جس میں پاریش راول اور رمی سین سمیت سشمیتا مکھرجی بھی نظر آئیں تھی۔اس سیریز کی دوسری فلم 2008 میں گول مال رٹنز کے نام سے ریلیز کی گئی ٗ اس میں پہلی بار کرینہ کپور، امریتا اروڑا اور سلینا جیٹلی کو بھی مختصر کردار میں دکھایا گیا۔پہلی دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم گول مال 3 2010 میں ریلیز کی گئی ٗاس فلم میں بھی کرینہ کپور کو کاسٹ کیا گیادیگر کاسٹ میں متھن چکربورٹی اور رتنا پھاٹک شاہ شامل تھیں۔سیریز کی چوتھی فلم 2013 میں ریلیز ہونی تھی تاہم مرکزی اداکارہ کو منتخب نہ کرپانے کی وجہ سے فلم تاخیر کا شکار ہوئی ٗاب گول مال اگین کو رواں برس 20 اکتوبر کو ریلیز کیا جائیگا۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…