جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

فلمسٹار نور اور انکے شوہر ولی حامد کی شادی کا افسوسناک انجام

datetime 11  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) فلمسٹار نور اور انکے شوہر ولی حامد کے درمیان طلاق کا فیصلہ آج ( منگل ) سنایا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق فلمسٹار نور نے ایک سال قبل پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ ولی حامد کے ساتھ شادی کی تھی مگر شادی کے کچھ عرصے کے بعد ہی دونوں میں اختلافات ہو گئے ۔ تین ماہ قبل دونوں کے درمیان اختلافات اس حد تک پہنچ گئے کہ نور نے ولی حامد سے خلع لینے کے لئے دعویٰ دائر کر دیا جس کا فیصلہ منگل کو سنایا جائے گا ۔

اس حوالے سے فلمسٹار نور نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے شادی طلاق کے لئے نہیں کی تھی مگر حالات اس طرح کے ہو گئے کہ ہمارا ساتھ رہنا مشکل ہو گیا ، ہم دونوں نے حالات کو بہتر بنانے کے لئے بڑی کوششیں کی مگر وہ تمام بے سود ثابت ہوئیں اور آخری آپشن کے طور پر ہمارے پاس علیحدگی کے سوا کچھ نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے طلاق پر بہت افسوس ہے ، میری ولی حامد کے لئے دعا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں خوش و خرم رہیں۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…