بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ہریتک روشن اور ادتیہ پنچولی نے میرے ساتھ۔۔ کنگنا رناوت نے نجی زندگی کے شرمناک رازوں سے پردہ اٹھا دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر اپنے اور ریتک روشن کے مبینہ رشتے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں، کنگنا کا کہنا ہے کہ ریتک نے اپنی بیوی سے طلاق کے بعد کنگنا سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان سے شادی کریں گے لیکن بعد میں پہچاننے سے بھی انکار کر دیا۔کنگنا رناوت کی زندگی میں ایک اور فلمی موڑ آ گیا۔ اپنے اور ریتک روشن کے تعلق سے

پردہ چاک کر دیا۔ ٹی وی شو میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ 2014ء میں ہمارے درمیان رشتہ پوری طرح ختم ہو چکا تھا، ریتک نے میرے ہی اکاؤنٹ سے خود کو سینکڑوں ای میلز بھیجیں۔کنگنا کا کہنا تھا کہ ریتک نے مجھے کہا تھا کہ میں شادی شدہ ہوں، دنیا کے سامنے کبھی اس رشتے کو قبول نہیں کر پاؤں گا۔ کنگنا اور ریتک فلم کائٹس اور کرش3 میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے کنگنا کا آدتیہ پنچولی اور شیکھر سمن کے بیٹے ادھیین سمن کے ساتھ بھی رشتہ تلخیوں کے ساتھ ختم ہو چکا ہے۔دوسری جانب بالی ووڈ اداکار آدتیہ پنچولی نے کنگنا رناوت کی جانب سے الزامات کی تردید کرتے ہوئے نہ صرف انہیں پاگل قرار دیا بلکہ اداکارہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت خبروں میں رہنا بخوبی جانتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ متنازع بات ہی کرتی ہیں جسے میڈیا بھی خوب بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، بھارتی میڈیا انڈسٹری میں اقربا پروری کی بات ہو یا بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام نہ کرنے اعلان، یا پھر ہریتھک روشن کے ساتھ افیئر سے لے کر شادی کرنے تک کا معاملہ، کنگنا نے ہر موضوع کو اپنی شہرت کے لیے بخوبی استعمال کیا مگر حالیہ انٹریو میں وہ ادتیا پنچولی پر الزامات لگانے پر مشکل میں پھنس گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق

کنگنا رناوت نے بھارت کے مشہور ٹی وی شو ’آپ کی عدالت‘ کے میزبان رجت شرما کو انٹریو دیتے ہوئے اپنے سابق بوائے فرینڈ ادتیا پنچولی پر الزام عائد کیا کہ وہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتا تھا جس کی وجہ سے مجھے جوانی میں شدید صدمہ پہنچا، ادتیا نے کنگنا کے بیان پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ایک انٹریو میں ادتیا پنچولی نے

کنگنا کو پاگل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں اس طرح کوئی بھی دوسروں پر الزامات نہیں لگاتا جب کہ مجھے ہریتھک روشن سمیت دیگر اداکاروں کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں البتہ میرے متعلق جو بات کہی گئی وہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے جب کہ اس بیان سے میرا خاندان بہت متاثر ہوا ہے لہذا کنگنا کو اب یہ الزام ثابت بھی کرنا ہو گا ورنہ میں اور میری بیوی

کنگنا کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔بالی ووڈ اداکار نے کہ مجھے اس بیان سے تکلیف تو ضرور ہوئی ہے لیکن ساتھ ہی مجھے کنگنا کی فکر بھی ہو رہی ہے کیوں کہ وہ بہت باصلاحیت ادکارہ ہے لہذا اسے لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنا چاہیے لیکن اس کے خیال میں پوری دنیا میں صرف وہی ہیروئن اور باقی سب ولن ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…