شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان گھر چھوڑ کر کرن جوہر کے پاس پہنچ گئی۔۔خبر نے بالی ووڈ کو ہلا کر رکھ دیا

  بدھ‬‮ 30 اگست‬‮ 2017  |  6:00

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی بالی ووڈ میں انٹری کیلئے زور و شور سے تیاریاں، فوٹو شوٹ اور گر سیکھنے کیلئے کرن جوہر کا دامن تھام لیا۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی بالی ووڈ میں

انٹری سے قبل تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے کرن جوہر کے دفتر میں فوٹوشوٹ کروایا ہے۔ واضح رہے کہ معروف اداکار و ہدایتکار کرن جوہر کو نئی ہیروئنز کی بالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے جادوگر کا خطاب دیا گیا ہے ۔ انہوں نے رانی مکھرجی، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ اور سارہ علی خان سمیت متعدد اداکاراؤں کو بالی ووڈ میں انٹری کے گُر سکھائے ہیں۔شاہ رخ خان نے بھی ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی بیٹی سہانا خان کو کرن جوہر کے پاس ٹریننگ کے لیے بھیجا ہے تاکہ بالی ووڈ میں انٹری سے قبل ان کی بیٹی اداکاری کے مختلف گر سیکھ لے اور کرن جوہر بھی سہانا کی بھرپورمدد کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان حال ہی میں اپنے میک اپ آرٹسٹ اور ہیئراسٹائلسٹ کے ساتھ کرن جوہر کے آفس گئی تھیں جہاں ان کا فوٹوشوٹ کروایا گیا ہے، فی الحال سہانا نے کوئی فلم سائن نہیں کی ہے لیکن میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں سہانا خان بہت جلد فلموں انٹری دینے والی ہیں اور ممکنہ طور پر کرن جوہر انہیں لانچ کریں گے ۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎