جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز الدین صدیقی کو اداکاری کا شوق نہیں بلکہ ایک لڑکی فلمی دنیا میں لیکر آئی۔۔برسوں بعد حیرت انگیز راز سے پردہ اٹھ گیا

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کبھی کبھی شنوائی کا وقت ہوتا ہے اور کہی ہوئی بات پوری ہوجاتی ہےایسا ہی کچھ بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کے ساتھ بھی ہوا۔ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ وہ فلموں میں اداکاری کے شوق کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے گائوں کی ایک لڑکی کو سبق سکھانے کیلئے آئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوازالدین صدیقی اپنی نئی فلم ’’بابو موشائی بندوق باز‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ایک تقریب میں شریک تھے ۔نواز نے اپنی زندگی کا ایک اور دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ پہلے ہرگھرمیں ٹی وی نہیں ہوتا تھا

سب گاؤں والے ایک ہی جگہ پر ٹی وی دیکھنے کے لیے اکٹھا ہوتے تھے میں بھی وہاں جاتا تھا ہمارے گاؤں کی ایک لڑکی بھی ٹی وی دیکھنے آتی تھی ہم دونوں ٹی وی کم ایک دوسرے کو زیادہ دیکھتے رہتے تھے، ایک دن میں نے ہمت کرکے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو 4 سال سے دیکھ رہے ہیں چلو کچھ بات کرتے ہیں جس پر لڑکی نے بات کرنے سے منع کردیا مجھے بہت غصہ آیا اور میں نے اسے کہا ایک دن آئے گا جب میں ٹی وی میں آؤں گا اس وقت تم سمجھوگی اور آج میں فلم اسٹار ہوں لیکن مجھے نہیں پتہ وہ لڑکی اب کہاں ہے لیکن وہ میری پہلی محبت تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…