کاجول اور کرن جوہر ایک ہو گئے

9  اگست‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر اور اداکارہ کاجول کے درمیان صلح ہوگئی اور دونوں ایک بار پھر دوست بن گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اداکارہ کاجول اور ڈائریکٹر کرن جوہر کے درمیان ناراضی ختم ہورہی ہے اور وہ دوبارہ ایک دوسرے کے دوست بن رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرن اور کاجول کے درمیان دوبارہ

دوستی کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب کاجول نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں دیگر بالی ووڈ شخصیات کے ساتھ کرن جوہر کو بھی مدعو کیا۔کرن جوہر نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دعوت قبول کرلی اور کاجول کی سالگرہ میں شریک ہوئے۔ کرن اور کاجول کی دوبارہ دوستی کا باضابطہ اعلان تو ان دونوں کی جانب سے نہیں کیا گیا البتہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کاجول اور کرن جوہر نے ایک دوسرے کے لیے اپنے دل صاف کرلیے ہیں۔گزشتہ روز کرن جوہر نے اپنے جڑواں بچوں کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس پر بالی ووڈ کے کئی اداکاروں نے لائیک اور کمنٹ کیا تھا اور ان میں کاجول بھی شامل تھیں جبکہ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ کرن جوہر نے بھی اب انسٹاگرام پر کاجول کو فالو کرنا شروع کردیا ہے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار کاجول اور ہدایتکارکرن جوہر نے فلم نگری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں اور دونوں کے درمیان 25 سال تک دوستی کا رشتہ بھی قائم تھا لیکن گزشتہ سال کرن جوہر کی فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز کے موقع پر دونوں کی گہری دوستی اچانک ختم ہوگئی تھی۔کاجول کے شوہر اجے دیوگن نے ہدایتکار کرن جوہر پر اپنی فلم’’شیوے‘‘ کو ناکام بنانے کا الزام عائد کیا تھا کیوں کہ کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل بھی ان ہی دنوں ریلیز ہورہی تھی جس پر اداکارہ نے بھی شوہر کی حمایت کرتے ہوئے 25 سالہ دوستی ختم کر دی تھی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…