بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

نہ میک اپ نہ رنگ برنگے کپڑے‘ایشوریا رائے والد کی راکھ کوبہانے گنگا، جمنا میں گنگا،جمنا اور سرسوتی کنارے جا پہنچی

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)سابق حسینہ عالم اور بولی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اہل خانہ سمیت ہندو مذہب میں مقدس ندیوں کی اہمیت رکھنے والی گنگا، جمنا اور سروسوتی کا دورہ کیا۔ایشوریا رائے نے رواں برس مارچ میں چل بسنے والے اپنے والد کی راکھ کو گنگا،

جمنا میں چھوڑنے کے لیے دورہ کیا۔اداکارہ کے ساتھ ان کے شوہر ابھیشک بچن، بیٹی ارادھیا بچن، بہن، بھائی اور والدہ بھی ساتھ تھیں۔خیال رہے کہ دریائے جمنا کوہ ہمالیہ سے نکل کر بھارتی شہر الہ آباد میں دریائے گنگا سے جا ملتا ہے، جہاں ان سے دریائے سروسوتی بھی آملتا ہے۔الہ آباد شہر کو مقدس ندیوں کے سنگم کے شہر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ہندو مذہب میں مقدس درجہ رکھنے والی یہ ندیاں ہندوستان کی تین ریاستوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔کئی ہندو افراد اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں کی راکھ کو الہ آباد میں آکر ندیوں کے سنگم میں بہاتے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایشوریا رائے بچن کے ساتھ آنے سے قبل کئی برس پہلے ابھیشک بچن اپنے والے امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی والدہ کی راکھ کو مقدس دریاؤں میں بہانے آئے تھے۔ایشوریا رائے اپنے والد کی راکھ بہانے کے وقت کافی اداس دکھائی دیں، جب کہ انہوں نے میک اپ اور رنگ برنگی کپڑے پہننے کے بجائے سفید کپڑوں کو ترجیح دی۔ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے تھے، جب کہ دریاؤں کے سنگم والے علاقے میں اضافی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…