منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ اپنی 17سالہ بیٹی کی شرمناک تصاویر جاری کرنے پر اخبارنویسوں پر برس پڑے

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( این این آئی)اداکار شاہ رخ خان اپنی سترہ سالہ بیٹی سہانا خان کی میڈیا پر شرمناک تصاویرجاری کرنے پر اخبار نویسوں پر برس پڑے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ میرے بچوں کو اپنے باپ کی شہرت کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔ چنددنوں سے سہانا خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک وڈیو کے بعد وہ خاصے اپ سیٹ ہوگئے ہیں۔

اس وڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ سہانا خان ایک نجی پارٹی میں شرکت کیلئے جب ہوٹل پہنچیں تو فوٹو گرافرز نے اسکا بری طرح تعاقب کیا اور اسے گھیر کر اسکی تصاویر اور وڈیوز بنالیں جبکہ وہ ان سے بچنے میں ناکام ہونے کے بعد اپنے جذبات چھپاتی رہی حتیٰ کہ جب وہ لفٹ میں بیٹھنے کی کوشش میں لفٹ کابٹن دبا رہی تھی تو فوٹو گرافرز نے شکاری بھیڑیوں کی طرح اسکو گھیر کر لاچار اور بے بس کردیا ،وہ ان سے روہانسی ہوکرمنہ چھپانے میں ناکام رہی اور لفٹ کا دروازہ کھلنے کا انتظار کئے بغیر واپس چلی گئی۔اس واقعہ کے بعد پاپارازیوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کا میڈیا پر برسنا فضول ہے حالانکہ انکی بیٹی خود انسٹا گرام پر اپنی پرائیویٹ فوٹوز شئیر کرکے میڈیا کو دعوت دے رہی ہیں ۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…