بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

’’کروڑوں دلوں کی دھڑکن معروف اداکارہ نے خود کشی کر لی‘‘

datetime 4  جولائی  2017 |

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والی امریکی اداکارہ 33 سالہ اسٹیو ریان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔اسٹیو ریان نے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں تعلیم حاصل کی، اور وہیں سے ہی اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔اسٹیو ریان نے 2006 میں یوٹیوب پر اپنے نام سے چینل بنایا، اور انہیں وہیں سے ہی شہرت ملی۔اسٹیو ریان کے چینل کو اب تک 43 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے، جب کہ ان کے چینل کے 83 ہزار سے زائد سبسکرائبرز بھی ہیں۔انہوں نے یوٹیوب سے شہرت کے بعد ٹی وی چینلز پر کامیڈی شوز بھی کیے۔

اسٹیو ریان کی جانب سے مبینہ خودکشی کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب کہ ایک دن قبل ہی ان کے دادا چل بسے تھے۔لاس اینجلس کاؤنٹی کارنر آفیس نے اپنی ویب سائٹ میں بتایا کہ 33 سالہ اسٹیو ریان نے خود کو پھانسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔کاؤنٹی آفیس کی ویب سائٹ کے مطابق اسٹیو ریان نے یکم جولائی کو خودکشی کی۔اس سے قبل 30 جون کو اسٹیو ریان نے اپنی ٹوئٹ میں دادا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے دادا چل بسے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…