ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وہ وقت جب بھارت نے مہدی حسن کو بڑی مراعات کے ساتھ شہریت دینے کی پیشکش کی تو انہوں نے کیا جواب دیا ؟

datetime 25  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹے عارف حسن نے حکومت کی جانب سے مہدی حسن کی قبر پر تاج محل طرز کا مقبرہ نہ بنانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے اپنے باپ کے مزار کی تعمیر کیلئے مدد طلب کرلی ۔بی بی سی کے مطابق شہنشاہِ غزل مہدی حسن اپنی قبر پر تاج محل طرز کا مقبرہ چاہتے تھے اور حکومت نے ان کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کیا تاہم ان کے بیٹے عارف حسن کے مطابق اب تک مہدی حسن کی قبر پر نہ تو مزار بن سکا

اور نہ ہی حکومتی وعدوں کی باوجود اس سے منسلک ایک لائبریری تعمیر کی گئی ۔حکومتی رویے سے مایوس عارف حسن نے بھارتی حکومت سے اپنے باپ کے مزار کی تعمیر کیلئے مدد طلب کر لی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہدی حسن کے بیٹے عارف حسن نے میڈیا کے ذریعے انڈین حکومت سے کہا ہے کہ وہ مہدی حسن کا مزار تعمیر کرانے میں ان کی مدد کرے۔بی بی سی بات کرتے ہوئے عارف مہدی نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ رواں مہینے انھوں نے مہدی حسن کی پانچویں برسی منائی جس کے بعد ایک انڈین نیوز ایجنسی نے ان سے رابطہ کیا۔ دورانِ گفتگو انڈین حکومت سے مدد کی بات بھی ہوئی۔انہوںنے کہاکہ مرتا کیا نہ کرتا ٗ پانچ برس بیت گئے ٗحکومتی دعوئوں کے باوجود کچھ نہیں بنا۔ آج میرے والد کی قبر پر کتے پھر رہے ہیں ٗوہاں بچے کرکٹ کھیلتے ہیں ٗپاس کے گندے نالے کا پانی ان کی قبر کے احاطے میں داخل ہو جاتا ہے عارف مہدی کا کہنا تھا کہ ان کو تاحال بھارتی حکومت یا وہاں مقیم مہدی حسن کے مداحوں کی طرف سے باضابطہ طور پر کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ تاہم اگر ان کو پیشکش کی جاتی ہے تو وہ حالات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

سب سے پہلے تو میں اپنی پاکستانی حکومت سے ایک بار پھر پوچھوں گا کہ وہ کیوں کچھ نہیں کر رہی۔ انہوںنے کہاکہ مہدی حسن پاکستان کا ایک اثاثہ تھے اور اگر ان کے اپنے ملک کی حکومت نے پانچ سال سے ان کے مزار کی طرف دھیان نہیں دیاتو ابا کے چاہنے والے تو ساری دنیا میں ہیں ٗ انڈیا میں بھی لوگ ان کو اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا پاکستان میں کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انڈیا سے لتا منگیشکر سمیت مہدی حسن کے بیشمار مداحوں نے ان کی مالی امداد کرنے کی پیشکش کی تھی۔

عارف مہدی کا کہنا تھا کہ وہ حکومت سندھ اور حکومت پاکستان کہ مختلف عہدیداروں کے پاس ان کے وعدے یاد کروانے جا چکے ہیں۔دوسری جانب عارف مہدی کے بھائی سجاد مہدی ان کی بھارتی سے مدد کی اپیل سے اتفاق نہیں کرتے۔ ہم تو اپنے والد کے نام کے ساتھ بھارت کا نام بھی جڑنا پسند نہیں کریں گے۔ پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا ہے، ہمیں عزت دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد ایک غیور آدمی تھے اور انھوں نے اپنی زندگی میں بھارت کی طرف سے کی جانے والی پیشکش سے معزرت کر لی تھی۔

1978 کے مہدی حسن کے دورہ انڈیا کا احوال سناتے ہوئے سجاد مہدی کا کہنا تھا کہ اس دورے کے دوران انڈیا کی حکومت نے انھیں پیشکش کی تھی کہ ان کو انڈیا میں گھر بھی دیا جائیگا ان کے کنسرٹس کا معاوضہ بھی زیادہ دیا جائیگامگر ابا نے انکار کرتے ہوئے وہ بات مذاق میں اڑا دی ٗوہ پاکستان کے سپر اسٹار تھے اور انھیں سب کچھ پاکستان سے ملا۔سجاد مہدی نے کہاکہ اگر ان کے والد کی قبر کی حالت خراب ہو گئی ہے اور حکومت کچھ نہیں بھی کر پا رہی تو وہ خود اس کی مرمت وغیرہ کرانے کیلئے تیار ہیں۔

ٹریفک پولیس میں انسپکٹر سجاد مہدی نے کہاکہ میں نے اپنے محکمے سے اپنے پراویڈنٹ فنڈ کیلئے درخواست دے رکھی ہے جو امید ہے مجھے جلد مل جائے گی اور اس سے میں ابا کی قبر وغیرہ کی مرمت کروا لوں گا تاہم انھوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ان کے والد کی خواہش ایک شاندار مزار کی تھی ٗہر شخص کی خواہش ہوتی ہے اور وہ تو ابا کے شایان شان بھی تھا۔ انھیں اللہ نے لازوال صلاحیتوں سے نوازہ ہوا تھا اور وہ غزل کے بے تاج بادشاہ تھے اور آنے والی کئی نسلوں تک رہیں گے سجاد مہدی کا کہنا تھا کہ وہ ایسے مزار کی تعمیر کیلئے بھارت سے مدد لینا بالکل پسند نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…