ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

datetime 24  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) کامیڈین اور ٹی وی میزبان بھارتی سنگھ کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے پتے میں پتھری ہے جس کے لئے انہیں سرجری کے عمل سے گزرنا ہوگا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سنگھ کو گزشتہ شب اچانک پیٹ میں شدید درد اٹھا جس کے بعد انہیں ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی کے پتے میں پتھری تھی جس کے لیے وہ

دوائیں استعمال کررہی تھیں تاہم اب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں سرجری کے عمل سے گزرنا ہوگا۔بھارتی سنگھ نے اسپتال سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جن میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اب پہلے سے بہتر محسوس کررہی ہیں اور ان سب کی دعاؤں پر مشکور ہیں۔ بھارتی اور ان کے منگیتر ہرش ڈانس شو بچ بلیئے 8 کے فائنل میں پرفارم کرنے کے لیے ریہرسل کررہے تھے تاہم اب بھارتی کے اسپتال میں ہونے کی وجہ سے یہ دونوں فائنل میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

شوبز کی دنیا سے مزید خبریں پڑھئے:

چینی خواتین فوجیوں کا ڈانس شو کی انٹرنیٹ پر دھوم

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)کون کہتا ہے فوجی ڈانس نہیں کر سکتے یا وہ صرف سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ چینی خواتین فوجیوں نے زندہ دلی کاخوب مظاہرہ کیا ہے۔چینی پیپلزلیبریشن آرمی سے متعلقہ چند خواتین نے اپنی ڈانس کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ان خواتین نے مختلف مقامات پر ایسا ڈانس کیا ہے کہ دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔ انکے اس شاندار ڈانس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھومچا دی ہے ااور اب تک ہزاروں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ بھی چکے ہیں۔

کراچی میں منفرد شارٹ فلم فیسٹیول ستمبر میں ہوگا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فلموں میں کام کرنے والے شوقین افراد کی لیے اپنی صلاحتوں کو اجا گر کر نے کے لیے ایک مو قع فراہم کیا جا رہا ہے۔پاکستان کے انٹرٹینمنٹ شعبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت ہے اس ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کی۔ اس کے لئے کراچی میں شارٹ فلم فیسٹول کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شارٹ فلم فیسٹول ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ان تمام لوگوں کے لیے جوشوبز کی دنیا سے منسلک ہونا چاہتے ہیں، آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم ہوں گے۔ستمبر2017 سے شروع کیا جانے والا یہ فیسٹول پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی تاریخ کا سب سے منفرد فیسٹول ہوگا۔ شارٹ فلم فیسٹول اس پاکستانی سینماکو خراج تحسین ہے جوکئی دہائیوں تک پوری آب و تاب سے فلم بینوں کے دل و دماغ پر چھایا رہا۔فیسٹول کے لئے 14بہترین مختصر فلموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انتخاب کی ذمے داری جیوری کی ہوگی۔

اسٹیج فنکاروں کی ٹی وی شوز میں شرکت، آمدنی، مقبولیت میں زبردست اضافہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی نجی ٹی وی چینلز سے نشر ہونے والے مزاحیہ شوز میں شرکت سے آمدنی کے ساتھ ساتھ مقبولیت میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینلز سے نشر ہونے والے مزاحیہ شوز میں جو اداکار پرفارم کر رہے ہیں ان میں کنگ آف کامیڈی امان اللہ ، افتخار ٹھاکر، نسیم وکی، سہیل احمد،جواد وسیم، سخاوت ناز، ساجن عباس، شاہد خان، اکرم اداس، سردار کمال، ناصر چنیوٹی، گلفام، قیصر پیا، روبی انعم، مہرو النسا، حسن مراد، گوشی خان، طارق ٹیڈی، سلیم البیلا، اکمل راہی، گوگا جی، واجد خان، ببو رانا، ارم طاہر، چاند برال، شاہزیب مرزا، طاہر نوشاد ، طاہر انجم، عمرن شوکی اور دیگر شامل ہیں۔

بالی وڈ اداکار گوندا بھی فلم جگا جاسوس کا حصہ ہوں گے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار گوندا بھی فلم جگا جاسوس کا حصہ ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گوندا کے چاہنے والوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ اداکار فلم جگا جاسوس کا حصہ ہوں گے،اداکار فلم میں مختصر لیکن اہم کردار نبھا رہے ہیں،ان کی فلم میں حلیے کی تصویر فلم کے ہدایتکار انوراگ باسو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی ہے،وہ پنڈت کا روپ دھارے نظر آ رہے ہیں،اس تصویر کو ان کے سینکڑوں چاہنے والے دیکھ اور پسند کر چکے ہیں،فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار رنبیر کپور اور کترینا کیف شامل ہیں،فلم 14 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

کترینہ کیف نے اداکار سلمان خان کو محبت کرنے والے انسان کا خطاب دے دیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینا کیف نے اداکار سلمان خان کو محبت کرنے والے انسان کا خطاب دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینا کیف نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا ہے ہر کوئی جانتا ہے کہ سلمان بہت پیار کرنے والے اور لوگوں کی مدد کرنے والے انسان ہیں، سلمان نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور ساتھ کھڑے رہے، اداکارہ نے مزید یہ بھی دعوی کیا کہ سلمان اب بھی ان پر اعتماد کرتے ہیں۔ سلمان خان اور کترینہ کیف، علی عباس ظفر کی فلم ٹائیگر زندہ ہے میں ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہوں گے، فلم رواں سال دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

ہالی ووڈ فلم اویکن دی شیڈو مینکا نیاٹریلر جاری

لا س اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی ووڈ فلم اویکن دی شیڈو مین 25جولائی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوا نوں کو تیار ہو جانا چاہیئے کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم اویکن دی شیڈو مین 25جولائی کوسینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے،فلم کا ٹریلر جاری ہو چکا ہے جسے اب تک سینکڑوں مداح دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔جے ایس ولسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے بھائیوں کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی ماں کی پراسرار موت کا کھوج لگانے کیلئے ایک ہو جاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جیمززمبارڈی، اسکیلر کیلب، جین اسمارٹ، اینڈریا ہنٹ، رابرٹ آر شیفر، رام وین فیلڈ اور گریس وین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔یہ گیری روبنس اور وڈرو ولسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…