ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹر شاداب خان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کیساتھ تصویر سامنے آگئی

datetime 24  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی)پاکستان ٹیم کے نوجوان سپن بالر شاداب خان کی مومنہ مستحسن کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شاداب خان کے ساتھ لی گئی سیلفی شیئر کی ہے جو سٹیزن فاؤنڈیشن طلبا میں عید کے تحائف کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کے دوران بنائی گئی تھی۔تقریب میں دونوں سٹار ز موجود تھے جہاں شائقین نے تو شاداب خان

اورمومنہ مستحسن کیساتھ بے شما ر سیلفیاں بنائیں جس کے بعد مومنہ اور شاداب خان اپنی سیلفی لینے میں مصروف ہو گئے۔واضح رہے کہ شاداب خان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں یوراج سنگھ کی اہم وکٹ حاصل کی تھی۔

شوبز کی دنیا سے مزید خبریں

فلم سٹار میگھا کی خصوصی دعوت پر شوبز رپورٹرز کا وفد عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب

روانہلاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم سٹار میگھا کی خصوصی دعوت پر شوبز رپورٹرز کا وفد عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب روانہ ۔تفصیلات کے مطابق فلم سٹار میگھا کی دعوت پر لاہور سے گیارہ سے زائد شوبز رپورٹر زعمرہ کی سعاد ت کیلئے روانہ ہوئے جو وہاں عمرہ کی سعادت حاصل کر نے کے بعد عید کے بعد واپس پاکستان آئیں گے ۔

ہماری فیلڈ میں منافقت اور حسد بہت زیادہ ہے‘نگار چوہدری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ نگار چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری فیلڈ میں منافقت اور حسد بہت زیادہ ہے، ہماری فلم انڈسٹری کی تباہی کی بڑی وجہ بھی یہی ہے کیونکہ ہم اپنا جتنی ٹائم دوسروں سے حسد کرنے اور ٹانگیں کھینچے میں گزارتے ہیں اگر وہی ٹائم اپنے کام کو دیا جائے تو ہو سکتا ہے کہ ہم پہلے سے بھی بہت آگے نکل جائیں۔اپنے ایک انٹر ویو میں نگار چوہدری نے کہا کہ میں نے اپنی پوری توجہ ہمیشہ اپنے کام پر دی ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے آج مجھے ایک مقام دیا ہے‘ میں اپنی ساتھی فنکاراؤں کو بھی یہی مشورہ دونگی کہ میری طرح دل لگا کر اپنے کام پر توجہ دیں تاکہ وہ بھی اپنی محنت کی وجہ سے کوئی مقام حاصل کر سکیں میں نے فیلڈ میں ہمیشہ اپنے سینئرز کی عزت کی ہے ۔

اسٹیج اداکارہ مہک نور عید کے ڈرامہ کا معاوضہ 15لاکھ روپے لیں گی ‘ذرائع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیج اداکارہ مہک نور عید کے ڈرامہ کا معاوضہ 15لاکھ روپے لیں گی ۔ ذرائع کے مطابق اسٹیج اداکارہ مہک نور آجکل پشتو فلموں کیساتھ ساتھ اسٹیج ڈراموں میں بھی پر فارم کر رہی ہیں وہ عید کے موقعہ پر لاہور کے تماثیل تھیٹر میں ڈرامہ ’’باہو بلی ‘‘میں آئٹم سانگ کیساتھ کر یں گی ۔

اسٹیج فنکاروں کی ٹی وی شوز میں شرکت، آمدنی، مقبولیت میں زبردست اضافہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی نجی ٹی وی چینلز سے نشر ہونے والے مزاحیہ شوز میں شرکت سے آمدنی کے ساتھ ساتھ مقبولیت میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینلز سے نشر ہونے والے مزاحیہ شوز میں جو اداکار پرفارم کر رہے ہیں ان میں کنگ آف کامیڈی امان اللہ ، افتخار ٹھاکر، نسیم وکی، سہیل احمد،جواد وسیم، سخاوت ناز، ساجن عباس، شاہد خان، اکرم اداس، سردار کمال، ناصر چنیوٹی، گلفام، قیصر پیا، روبی انعم، مہرو النساء، حسن مراد، گوشی خان، طارق ٹیڈی، سلیم البیلا، اکمل راہی، گوگا جی، واجد خان، ببو رانا، ارم طاہر، چاند برال، شاہزیب مرزا، طاہر نوشاد ، طاہر انجم، عمرن شوکی اور دیگر شامل ہیں۔

بالی ووڈ میں شخصیت کے مطابق رول ملا تو ضرور کروں گی، عائشہ عمر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں شخصیت کے مطابق رول ملے جائے تو مجھے کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں عائشہ عمر جو کہ فیشن انڈسٹری اور چھوٹی سکرین کا جانا،مانا نام ہیں اور اپنی دوسری فلم کے ساتھ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوں گی، ان کا فلم ’’یلغار ‘‘کی میکنگ اور کہانی کے بارے میں کہناتھاکہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں اس فلم کاحصہ بنی۔فلم کی پوری کاسٹ بہت ہی ذہین ہے جنہوں نے فلم میں اپنے کردار کوشاندار طریقے سے نبھایا ہے۔

کراچی میں منفرد’ ’شارٹ فلم فیسٹیول‘‘ستمبر میں ہوگا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فلموں میں کام کرنے والے شوقین افراد کی لیے اپنی صلاحتوں کو اجا گر کر نے کے لیے ایک مو قع فراہم کیا جا رہا ہے۔پاکستان کے انٹرٹینمنٹ شعبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت ہے اس ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کی۔ اس کے لئے کراچی میں شارٹ فلم فیسٹول کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شارٹ فلم فیسٹول ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ان تمام لوگوں کے لیے جوشوبز کی دنیا سے منسلک ہونا چاہتے ہیں، آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم ہوں گے۔ستمبر2017ء سے شروع کیا جانے والا یہ فیسٹول پاکستانی ٹیلی ویڑن انڈسٹری کی تاریخ کا سب سے منفرد فیسٹول ہوگا۔ شارٹ فلم فیسٹول اس پاکستانی سینماکو خراج تحسین ہے جوکئی دہائیوں تک پوری آب و تاب سے فلم بینوں کے دل و دماغ پر چھایا رہا۔فیسٹول کے لئے 14بہترین مختصر فلموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انتخاب کی ذمے داری ’جیوری‘ کی ہوگی۔

عالیہ بھٹ فلم ’’راضی ‘‘میں پاکستانی آرمی آفیسر کی بیوی کا کردار ادا کریں گی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ میگھنا گلزار کی فلم ’’ راضی ‘، میں پاکستانی آرمی آفیسر کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ’’بدریناتھ کی دلہنیا‘‘ کی ریلیز کے 4 ماہ کے بعد ہدایتکار میگھنا گلزار کی فلم میں نظر آئیں گی جس میں عالیہ کشمیری لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو پاکستانی آرمی آفیسر وکی کوشال سے شادی کرتی ہے۔ واضح رہے عالیہ بھٹ نے پہلے پہل اس کردار کو کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تھا تاہم فلم میں اپنا جاندار رول پسند آنے کے بعد انہوں نے پاکستانی آرمی آفیسر کی بیوی کا رول ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چینی خواتین فوجیوں کا ڈانس شو کی انٹرنیٹ پر دھوم

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کون کہتا ہے فوجی ڈانس نہیں کر سکتے یا وہ صرف سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ چینی خواتین فوجیوں نے زندہ دلی کاخوب مظاہرہ کیا ہے۔چینی پیپلزلیبریشن آرمی سے متعلقہ چند خواتین نے اپنی ڈانس کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ان خواتین نے مختلف مقامات پر ایسا ڈانس کیا ہے کہ دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔ انکے اس شاندار ڈانس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھومچا دی ہے ااور اب تک ہزاروں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ بھی چکے ہیں۔

بالی وڈ ستاروں سے وابستہ اشیاء نیلامی کے لئے پیش

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ممبئی میں دی گریٹ انڈین شو آن ارتھ ‘کے نام سے 22 جون کو ہونے والی نیلامی میں سنیما کی کئی ایسی پرانی، یادگار اور اوریجنل چیزیں رکھی گئیں جو شاید ہی کہیں اور دیکھنے کو ملیں گی۔ آج کے دور کے خان ستاروں سے وابستہ چیزیں ہوں یا پھر فلم ساز ستیہ جیت رے کی فلموں کی نایاب تصاویر، ان کے خود کے بنائے خاکے، فلم مغل اعظم کا ہندی اور اردو میں شائع ہونے والا پریمیئر کتابچہ اور دعوت نامہ، ہندی سنیما کی تاریخ سے منسلک تقریبا 115 چیزیں اس نیلامی کا حصہ ہیں۔آرٹ اور فلموں کی یادوں سے وابستہ علامات (میمربلیا) کلیکٹر اور آکشن ہاؤس اویشس 2000سے ہی اس نیلامی کا انعقاد کرتا رہا ہے۔شاہ رخ خان کے ڈوڈل کی ابتدائی قیمت جہاں ایک لاکھ 20 ہزار سے لے کر ایک لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے وہیں منوج کمار کی فلم انقلاب کے آرٹ شیٹ میں بنے8 بڑے پوسٹرز کی قیمت سب سے زیادہ یعنی پانچ لاکھ سے ساڑھے سات لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

سارہ علی خان اور جھانوی کپور کی ائیر پورٹ پر لی جانے والے تصاویر وائرل

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی مشہور اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور بولی وڈ نواب سیف علی خان اور امرتا راؤ کی بیٹی ساری علی اپنی خوبصورتی کے حوالے سے آئے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے کچھ ایسا کر دیا کہ لوگوں کے ہوش اڑ گئے۔جھانوی کپور اور سارہ علی خان کو حالیہ ایئر پورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا، دونوں ایک ہی طرح کے کپڑے زیب تب کئے ہوئے تھے جس سے یہ واضح ہو رہا تھا کہ دونوں میں کتنی گہری دوستی ہے۔دونوں ایک ہی طرح کی کرتی میں بے انتہا خوبصورت نظر آ رہی تھی اور بالکل جڑواں بہنوں کی طرح نظر آ رہی ہیں، ان کا یہ انداز کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ دونوں لڑکیاں مستقبل میں بولی وڈ فلم انڈسٹری میں بیحد مقبولیت حاصل کریں گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…