جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

معروف اینکر پرسن رابعہ انعم کو شادی کی پیشکش۔۔ انہوںنے کیا جواب دیا ؟ جواب سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) رابعہ انعم جیو کی ایک معروف اینکر پرسن ہیں۔ 2012میں جیو نیو ز کا حصہ بننے کے بعد رابعہ انعم نے خصوصی شہرت پائی۔ ان کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جو ان سے ان کی نجی زندگی کے بارے میں جاننے کےلئے اپنے پیغامات ارسال کرتے رہتے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میں نے ان کو ایک سو چھتیس پیغامات بھیجے لیکن انہوں نے کسی ایک کا بھی جواب دینے کی زحمت میں نہیں کی ۔لیکن اصل دلچسپ صورتحال تو اس وقت سامنے آئی جب ٹوئٹر پر ان کے دانش نثار نامی ایک مداح نے انھیں پروپوزل بھیج دیا ۔ دانش نثار نے برجستہ رابعہ کو پیغام بھیجا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی تو رابعہ نے انھیں جواب دیا۔ “بھیا اب بہت دیر ہوچکی ہے”۔ دانش نثار کے اس پروپوزل اور رابعہ کے جواب کو سوشل میڈیا پر خوب پذیر مل رہی ہے۔

آج شوبز سے ‎

فلم سٹار میرا کا مالی بحران کی وجہ سے عید پر صرف3سوٹ لینے کا فیصلہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم سٹار میرا کا مالی بحران کی وجہ سے عید پر صرف3سوٹ لینے کا فیصلہ ۔ ذرائع کے مطابق فلم سٹار میرا شوبز کی مصروفیات نہ ہونے کہ وجہ سے مالی بحران کا شکار ہو چکیں ہیں اور انکے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم سٹار میرااس عید پر صرف تین نئے سوٹ خر ید رہی ہیں جبکہ اپنی والدہ کیلئے ایک سوٹ لے رہی ہیں ۔

قومی ترانے کی دھن مختلف انداز سے ترتیب دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی ترانے کی دھن کو نئے آرکسٹرا پر ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدرات وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کی۔ اجلاس میں پاکستان کی 70 ویں سالگرہ منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں قومی ترانے کی دھن کو مختلف آرکسٹرا پر نئے انداز سے ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا جس میں پاکستان کے تمام صوبوں کی روایتی ا?لات موسیقی کی دھن کو شامل کیا جائے گا۔

عید پر شاہ رخ خان کے لیے پشاوری چپل کا تحفہ تیار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان عید پر پشاوری چپل پہنیں گے، ان کیلئے خصوصی چپل تیار ہوچکی ہیں، جو ممبئی روانہ کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پشاوری چپل کی دھوم بھارت تک پہنچ گئی ، پشاوری چپل پہننے کے شوقین کنگ خان کیلئے اسٹائلش چپل تیار ہوچکی ہے، ان کی چچا زاد بہن نے جب یہ آرڈر دیا تو کاریگر جہانگیر خان نے پختون روایات کے مطابق اپنی طرف سے تحفہ کے طور پر ہرن کی کھال سے خصوصی چپل تیار کی۔جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ماہ کی مدت میں یہ چپل تیار کی ہے۔اس سے قبل کاریگر نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ‘رئیس’ میں بھی ان کی بنائی ہوئی پشاوری چپل پہنی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…