ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سوئزر لینڈ میں موجود معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم روزہ رکھنے کیلئےحلال کھانے کی تلاش میں آدھی رات کو کیا کرتے رہے؟

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورخ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم سوئٹرزلینڈ میں روزہ رکھنے کے لیے حلال سحری کا کھانا تلاش کرنے نکل پڑے۔تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں حکم خداوندی کی روشنی میں تمام ہی مسلمان خواہ وہ کسی بھی مکتبہ فکر اور پروفیشن سے تعلق رکھتے ہو روزہ رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم جنہوں نے بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگایا وہ آج کل سوئزلینڈ کے شہر زیورخ میں موجود ہیں، گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سحری کے لیے حلال کھانا تلاش کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے آخری پہر میں شدید بارش کے باوجود عاطف اسلم ریورخ کی سڑکوں‌ پر حلال سحری کی تلاش میں‌نکلے تاکہ وہ روزہ رکھ سکیں.ویڈیو میں رات کی تاریکی اور بارش کے باعث زیورخ کی سڑکوں پر صرف چند ہی افراد کو دیکھا جاسکتا ہے تاہم اسی دوران عاطف اسلم حلال کھانوں کا ہوٹل دیکھنے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے وہاں سے سحری خریدی۔عاطف نے ویڈیو میں بتایا کہ اس وقت رات کے تین بج رہے ہیں اور زیورخ میں شدید بارشیں بھی جاری ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں کو بہت سناٹا ہے، میری کوشش ہے کہ سحری کے لیے حلال کھانا مل جائے تاکہ روزہ رکھوں کیونکہ یہ بہت ضروری ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…