منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’صبا قمر کی بھارت میں فلم ‘‘ رشی کپور نے پاکستانی اداکارہ بارے کیا کہہ دیا ؟ 

datetime 3  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بعد اب صبا قمر نے بھی بالی ووڈ کو اپنی اداکاری کا دیوانہ بنادیا ہے-پاکستانی اداکار فواد خان اور پھر ماہرہ خان جنہوں نے اپنی زبردست اداکاری سے بھارتیوں کے دل موہ لیے، بالخصوص ماہرہ خان جنہوں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مد مقابل کام کیا اور اپنی اداکاری سے پورے بالی وڈ کو اپنا دیوانا بنادیا،

اب ایک اور پاکستانی ادکارہ صبا قمر نے حال ہی میں بھارتی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ سے بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری دی اور کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے۔صبا قمر نے فلم ’ہندی میڈیم‘ میں عرفان خان کے مد مقابل ہیروئن کا کردار ادا کیا اور نہ صرف بالی ووڈ بلکہ بھارتیوں کو بھی اپنی اداکاری کا دیوانہ بنالیا۔ بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور جو اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، اپنی ٹوئٹ میں رشی کپور کا کہنا تھا کہ ہندی میڈیم  فلم نے انہیں کافی متاثر کیا، یہ نہ صرف ایک اچھی فلم ہے بلکہ اس میں عرفان خان اور صبا قمر نے حقیقت سے قریب ترین اداکاری کی۔دوسری جانب ریاست مدھیا پردیش، مہاراشٹر اور گجرات کے بعد اب بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں بھی فلم کو ٹیکس فری قرار دے دیا گیا ہے، فلم کی ریلیز کا دوسرا ہفتہ ہے لیکن اس کے باوجود فلم شائقین کی جانب سے مثبت رد عمل آرہا ہے اور فلم کو کافی پسند بھی کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…