اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میری بیٹی کو جسمانی و ذہنی ایذا پہنچائی گئی ،معروف پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو سٹار نادیہ خان نے ہالی ووڈ ایکٹر کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو سٹار نادیہ خان نے ہالی ووڈ اداکار کے خلاف دبئی پولیس کو ایک درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ
ان کی 14سالہ بیٹی کو ہالی ووڈ اداکار نے دوران آڈیشن نہایت برے طریقے سے جسمانی و ذہنی ایذا پہنچائی ہے جس سے وہ شدید متاثر ہوئی ہے۔ نادیہ خان کے مطابق دبئی میں ہونے والےایک آڈیشن کیلئے وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ ’’رٹز کارلٹن ہوٹل‘‘پہنچی ۔وہاں دیگر والدین بھی اپنے بچوں کے ہمراہ آڈیشن کیلئے آئے ہوئے تھے۔ آڈیشن کے دوران ہالی ووڈ اداکار نے ان کی بیٹی سے ناروا سلوک کیا اور اسے بازوں سے پکـڑ کر برے طریقے سے جھنجھوڑا اور دھکا دیا جس سے وہ وہاں وموجود لوگوں پر جا گری۔ نادیہ خان نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی نے بازوئوں میں درد کی شکایت کی تو وہ اسے ایک ہاسپٹل میں لے گئیں جہاں اس کے طبی معائنے کے دوران یہ ثابت ہو گیا کہ اسے جسمانی ایذا پہنچائی گئی ہے۔ ناروا روئیے کے باعث میری بیٹی ذہنی دبائو کا بھی شکار ہے۔ نادیہ خان نے پولیس کو دی گئی درخواست میں ہالی ووڈ اداکار کے خلاف کارروائی کیلئے کہا ہے۔واضح رہے کہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث ہالی ووڈ اداکار کی شناخت چھپائی جا رہی ہے۔وہ اسے ایک ہاسپٹل میں لے گئیں جہاں اس کے طبی معائنے کے دوران یہ ثابت ہو گیا کہ اسے جسمانی ایذا پہنچائی گئی ہے۔ ناروا روئیے کے باعث میری بیٹی ذہنی دبائو کا بھی شکار ہے۔ نادیہ خان نے پولیس کو دی گئی درخواست میں ہالی ووڈ اداکار کے خلاف کارروائی کیلئے کہا ہے۔واضح رہے کہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث ہالی ووڈ اداکار کی شناخت چھپائی جا رہی ہے۔