ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

صبا قمر کے ساتھ بھارت میں کیا سلوک کیا گیا ، اندر کی خبر تو اب آئی

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہیکہ میرے بھارت میں بہت زیادہ نخرے اٹھائے گئے اور وہاں ساتویں آسمان پر بٹھایا گیا اس لیے پھر سے بھارت جاؤں گی۔بھارتی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ میں بالی ووڈ میں کام کرنا نہیں چاہتی تھی البتہ یہ ضرورسوچتی تھی کہ اگراچھی کہانی پرمبنی کوئی اچھا کردار ملا تو وہ ضرور کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے ڈرامے بھارت میں بہت شوق سے دیکھے جاتے ہیں جب کہ بھارتی اداکار عرفان خان نے بھی ڈرامے میں میری اداکاری دیکھ کر ہی فلم میں لینے کا فیصلہ کیا۔صبا قمر نے کہا کہ فلم کے لیے جب پہلی بارعرفان خان کے مینیجر نے فون کیا تو مجھے لگا کہ یہ میرے ساتھ بڑا مذاق ہے لیکن جب فلم کے ہدایتکار نے کال کی تو یقین آیا یہ کہ مذاق نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ اداکارہ نے پاک بھارت کشیدگی جلد ختم ہونے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا امید ہے کہ امن کی فضا دونوں ہی ممالک میں جلد قائم ہوگی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان بہترین اداکارہ ہیں جس کا فیصلہ بھارتی میڈیا نے بھی کیا کہ وہ مجھ سے بھی بہتر اداکارہ ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا بہت سارے لوگوں کوایسا لگتا ہے کہ میں نے بھارت میں بہت مشکل سے وقت گزارا جب کہ ایسا کچھ نہیں، میرے بھارت میں بہت زیادہ نخرے اٹھائے گئے ہیں، مجھے بہترین انداز میں فائیو اسٹارز ہوٹل میں رکھا گیا جب کہ مجھ سے میری پسند کے کھانوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں پوچھا گیا، اس لیے مجھے بھارت کبھی بھی اجنبی ملک نہیں لگا جہاں مجھے شوٹنگ پر اسپاٹ بوائے سے لے کر ہر کسی نے عزت دی۔صبا قمر کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت میں کبھی بھی ڈر نہیں لگا اوراگر میری موت بھارت میں ہی لکھی ہے تو وہ بھارت میں ہی آئے گی، مجھے بھارت میں ساتویں آسامن پر بٹھایا اس لیے میں پھر سے بھارت جاؤں گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…