جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

اداکارہ صباء قمر نے شادی کا اعلان کر دیا ، تاریخ اور سال بھی بتا دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) اداکارہ صباء قمر نے سال 2018ء میں شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کا لائف پارٹنر دولت مند ہونا ضروری نہیں صرف کردار کا غازی ہو۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو شادی کرنے کا حق ہے اور میرے خیال سے اس وقت میری عمر مناسب ہے کہ میں شادی کر لوں مگر اس کا میں کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتی ۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ میں اگلے سال شادی کر لوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے غربت کا دور دیکھا ہے اور اب خدا کی ذات نے مجھے

عزت ، شہرت اور دولت تینوں چیزوں سے نواز رکھا ہے ۔ ضروری نہیں کہ میرا ہونے والا لائف پارٹنر امیر ہو صرف اس کا کردار اچھا ہونا چاہیے اور وہ شادی کے بعد صرف مجھ سے مخلص اور ایک اچھے دوست کی طرح رہے تو میرے خیال سے ازدواجی زندگی اچھی گزرے گی ۔ صباء قمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میں جو کامیابیاں میں نے حاصل کرنی تھیں وہ میں حاصل کر چکی ہوں شادی کے بعد اگر شوبز چھوڑنا پڑے تو اس کا فیصلہ اسی وقت کروں گی لیکن پہلے اپنی ازدواجی زندگی کو ترجیح دوں گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…