لاہور( این این آئی)غیر سرکاری تنظیم نے ہراساں کی جانے والی خواتین کے لئے ہاٹ آن لائن سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا جو رواں سال دسمبر میں لاہور سے کام شروع کر دے گی۔سماجی کارکن نگہت داد 2012 ء سے اپنی تنظیم ’’ڈیجٹیل حقوق فاؤنڈیشن ‘‘کے ذریعے ہراساں کی جانیوالی خواتین کو مشورہ اور قانونی رہنمائی فراہم کر رہی ہیں لیکن قندیل بلوچ کے قتل کے بعد خواتین کی طرف سے درخواستوں میں بہت
زیادہ اضافہ ہوگیا جنہیں ایک وقت میں سننا ممکن نہیں ،لہٰذااس صورتحال سے نمٹنے کے لئے نگہت داد نے آن لائن سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ایک دن میں درجنوں فون کالز کو سننا ممکن ہوجائے گا۔سماجی کارکن کے مطابق آن لائن سروس سے خواتین کو اپنی شکایت درج کرانے میں آسانی ہوگی آن لائن سروس سے خواتین کو اپنی شکایت درج کرانے میں آسانی ہوگی اور زیادہ سے زیادہ خواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔