جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

فلم ’’باہو بلی 2‘‘ کی دھماکے دار انٹری‘ فلم کب سینما گھروں کی زینت بنے گی ؟ تاریخ سامنے آگئی

datetime 18  مارچ‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بھارت کی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک باہو بلی کے دوسرے حصے کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس کو چند گھنٹوں کے دوران ہی 75 لاکھ سے زائد افراد افراد دیکھ چکے ہیں۔اس فلم کا پہلا حصہ 2015 میں ریلیز ہوا تھا جس کے بعد سے ہی لوگ دوسرے حصے کے منتظر تھے۔ باہو بلی کا دوسرا حصہ 28 اپریل کو ریلیز کیا جارہا ہے۔دی کنکلوزن میں ایک بار پھر جنوبی بھارت کے سپراسٹار پربھاز

مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ رانا درگا بتی ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔ڈائریکٹر ایس ایس راجا میولی کی اس فلم کا آغاز پہلے حصے کے اختتامی حصے سے ہوگا۔ڈھائی ارب انڈین روپے سے بننے والی ان دونوں فلموں کے لیے فلم کے مرکزی اداکاروں کو مارشل آرٹ، گھڑ سواری اور شمشیر زنی کی تربیت غیر ملکی ماہرین سے دلائی گئی تھی۔ہزاروں افراد کو جنگی مناظر کا حصہ بنایا گیا جس میں مرکزی خیال وہی پرانا ہے یعنی روایتی فرشتہ بمقابلہ شیطان۔ناظرین کے لیے بنجر زمینوں کے ساتھ عظیم الجثہ آبشاروں، برساتی باغات جادوئی انداز میں برف سے ڈھکی پہاڑیوں میں ابھرتے دیکھ کر ہضم کرنا مشکل ہوگا مگر راجا مولیی کی وی ایف ایکس تیکنیک نے ایک افسانوی دنیا کو تخلیق کیا ہے جہاں اس دو حصوں پر مشتمل عظیم الشان فینٹسی کی پرتیں کھولی گئی ہیں۔اس مقصد کے لیے جنوبی ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں واقعی فلم اسٹوڈیو میں بیس ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلے سیٹ کو لگایا گیا تھا۔ٹریلر ریلیز ہونے کے موقع پر ڈائریکٹر نے اعلان کیا کہ یہ فلم صرف دو حصوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اسے فرنچائز کی شکل دی جارہی ہے۔باہو بلی کا دوسرا حصہ 28 اپریل کو ریلیز کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…