اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

’’میں مولویوں کو لے کر وینا کے خلاف یہ کام کروں گا ‘‘ اسد خٹک نے وینا ملک کو بلیک میل کرنے کیلئے کیا دھمکی دیدی ؟

datetime 17  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مولانا طارق جمیل کی مصالحت کی کوششیں بے سود، اداکارہ وینا ملک نے اسد خٹک کیساتھ صلح کرنے سے انکار کر دیا ۔نجی ٹی وی کے دعویٰ کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں وینا ملک کا کہنا ہے کہ” اسد خٹک دوغلہ ہے سکرین پر کچھ اور پیچھے کچھ کہتا ہے اس لئے خلع کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔ یاد رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں وینا ملک نے خلع کے بعد اپنے شوہر اسد خٹک کومولانا طارق جمیل کی مصالحت اور ذمہ داری لینے پر معاف کر دیا تھا

اور خیال یہی کیا جا رہا تھا کہ دونوں میں صلح اور راضی نامہ ہو چکا ہے تاہم وینا ملک نے اپنے تازہ بیان میںاسد خٹک کیساتھ صلح کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ بزرگوں کا احترام کرتی ہیں مگر زندگیوں کے فیصلے ٹی وی پر نہیں ہوتے، ٹی وی شو میں مدعو کرتے وقت انہیں بتایا نہیں گیا تھا کہ اسد خٹک کیساتھ صلح کی کوشش کی جائے گی، جنہوں نے باپ اور بھائی جیسا پیار دیا ان کی محبت سر آنکھوں پر لیکن خلع کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔وینا ملک نے اسد خٹک پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسد خٹک نے انہیں درجنوں بار تشدد کا نشانہ بنایا۔میری زندگی کے فیصلے کا اختیارمیرے والد کے پاس ہے اور باقی زندگی ان کی مرضی کے مطابق گزارنا چاہتی ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی سےٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کے والدملک محمد اسلم کا کہنا تھا کہ اسد خٹک کے وینا ملک کیساتھ ناروا سلوک اور حرکتوں کی وجہ سے میری بہت پہلے سے یہ خواہش تھی کہ وینا ملک اسد خٹک سے جان چھڑا لے ، ہم صرف معاشرے میں ہونے والی چہ میگوئیوں اور ٹی وی پر خبروں کی زینت بننے کے ڈر سے خاموش رہے اور معاملے کو ٹالتے رہےجب کہ اسد خٹک نے ہماری ناک میں دم کررکھا تھا ۔ یہ بچوں کو لے کر دبئی بھاگ گیا جہاں سے جرمنی چلا گیا جہاں میری ایک بیٹی رہائش پذیر ہے جس نے جب اسے سمجھانے کی کوشش کی

اور رویہ تبدیل کرنے کا کہا تو اسد خٹک کا کہنا تھا کہ میں وینا ملک کو آسانی سے نہیں چھوڑوں گا بلکہ اس سے پانچ سے چھ کروڑ روپے لوں گا تب اس کی جان چھوٹے گی جس پر وینا ملک کی بہن نے کہا کہ اگر یہ بات ہے تو وینا تم سے خلع لے لی گی تو اسد خٹک کا کہنا تھا کہ میں مولویوں کو ساتھ لیکر سڑک پر وینا ملک کے خلاف جلوس نکالوں گا۔ نجی ٹی وی سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران وینا ملک پروگرام میں لائیو شریک رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…