اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مولانا طارق جمیل نے وینا ملک کو کس بات کی ضمانت دی جس کے بعد وینا ملک نے اسد بشیر کو معاف کر دیا؟

datetime 14  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور اسد خٹک کی صلح کرا دی، اسد خٹک نے دوبارہ غلطی نہ کرنے کا وعدہ کر لیا۔ معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان ہونے والی لڑائی کا تصفیہ کرا دیا ہے۔ وینا ملک نے مولانا طارق جمیل کی گارنٹی کے بعد اسد خٹک کو معاف کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد خٹک کا کہنا ہے کہ اگر دوبارہ کچھ ہوا تو مولانا طارق جمیل کے ہاتھ اور

میرے کان ہوں گے۔ وینا ملک جتنی بھی ناراض ہو، علیحدگی نہیں ہونے دوں گا۔خیال رہے کہ اسد خٹک اور وینا ملک کے درمیان علیحدگی ختم کرنے کیلئے دینی اور سماجی شخصیات میدان میں آئیں۔ انہوں نے وینا ملک اور ان کے شوہر سے زندگی کا سفر دوبارہ شروع کرنے کیلئے رابطہ کیا۔ ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء یوسفزئی نے بھی صلح کی کوششوں میں کردار ادا کیا۔ بتایا گیا ہے کہ جلد تینوں افراد وینا ملک اور اسد خٹک سے ملاقات بھی کریں گے۔وینا ملک نے کہا کہ شادی کے بعد کچھ ایسی تلخیاں ہوئیں جن سے میں ٹوٹ گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جو لڑکی اپنا گھر خود بساتی ہے کبھی نہیں چاہتی کہ اس کا گھر ٹوٹے، لیکن اسد نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا۔وینا ملک نے کہا کہ اسد نے مجھے بہت تنگ کیا اور تکلیف پہنچائی جس کے بعد میں نے سوچ لیا تھا کہ ان سے کبھی صلح نہیں کروں گی، لیکن اگر مولانا طارق جمیل اسد کی ذمہ دارے لیتے ہیں تو میں اسد کو معاف کرنے اور ان سے صلح کرنے کے لیے تیار ہوں۔اسد خٹک نے وینا ملک سے معافی مانگتے ہوئے مولانا طارق جمیل سے درخواست کی کہ آپ میری ذمہ داری لے لیں، اب مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوگی، میں وینا سے بہت پیار کرتا ہوں اور زندگی بھر خوش رکھوں گا۔مولانا طارق جمیل نے کا کہنا تھا کہ اگر اسد کہہ رہا ہے تو میں ان کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہوں، میں وینا کی حمایت کرتا ہوں لیکن یہ بھی چاہتا ہوں کہ ان کا گھر

آباد رہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وینا ملک نے اسد بشیر خٹک سے خلع لے لی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…